قرآن کریم میں اللہ القادر کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(37) یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ کہو، اللہ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ نادانی میں مبتلا ہیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 37  - پارہ: 7 - صفحہ: 132
(65) کہو، وہ اِس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے دیکھو، ہم کس طرح بار بار مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں شاید کہ یہ حقیقت کو سمجھ لیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 65  - پارہ: 7 - صفحہ: 135
(99) کیا ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے زمین اور آسمانو ں کو پیدا کیا ہے وہ اِن جیسوں کو پیدا کرنے کی ضرور قدرت رکھتا ہے؟ اس نے اِن کے حشر کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا آنا یقینی ہے، مگر ظالموں کو اصرار ہے کہ وہ اس کا انکار ہی کریں گے
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 99  - پارہ: 15 - صفحہ: 292
(95) اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 95  - پارہ: 18 - صفحہ: 348
(81) کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے
سورہ: Yā-Sīn - آیت: 81  - پارہ: 23 - صفحہ: 445
(33) اور کیا اِن لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کیے ہیں اور ان کو بناتے ہوئے جو نہ تھکا، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مُردوں کو جلا اٹھائے؟ کیوں نہیں، یقیناً وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے
سورہ: Al-Aḥqāf - آیت: 33  - پارہ: 26 - صفحہ: 506
(40) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں
سورہ: Al-Ma‘ārij - آیت: 40  - پارہ: 29 - صفحہ: 569
(4) ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 4  - پارہ: 29 - صفحہ: 577
(40) کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 40  - پارہ: 29 - صفحہ: 578
(23) تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 23  - پارہ: 29 - صفحہ: 581
(8) یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
سورہ: Aṭ-Ṭāriq - آیت: 8  - پارہ: 30 - صفحہ: 591


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers