قرآن کریم میں صالح صحبت کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(71) مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی رحمت نازل ہو کر رہے گی، یقیناً اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 71  - پارہ: 10 - صفحہ: 198
(119) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو
سورہ: At-Taubah - آیت: 119  - پارہ: 11 - صفحہ: 206
(28) اور اپنے دل کو اُن لوگوں کی معیت پر مطمئن کرو جو اپنے رب کی رضا کے طلب گار بن کر صبح و شام اُسے پکارتے ہیں، اور اُن سے ہرگز نگاہ نہ پھیرو کیا تم دنیا کی زینت پسند کرتے ہو؟ کسی ایسے شخص کی اطاعت نہ کرو جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور جس نے اپنی خواہش نفس کی پیروی اختیار کر لی ہے اور جس کا طریق کار افراط و تفریط پر مبنی ہے
سورہ: Al-Kahf - آیت: 28  - پارہ: 15 - صفحہ: 297
(101) اور نہ کوئی جگری دوست
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 101  - پارہ: 19 - صفحہ: 371
(67) وہ دن جب آئے گا تو متقین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 67  - پارہ: 25 - صفحہ: 494


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers