قرآن کریم میں تمکین اور فتح کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(139) دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 139  - پارہ: 4 - صفحہ: 67
(135) اے محمدؐ! کہہ دو کہ لوگو! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور میں بھی اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے، بہر حال یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 135  - پارہ: 8 - صفحہ: 145
(105) اور زَبور میں ہم نصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے
(106) اِس میں ایک بڑی خبر ہے عبادت گزار لوگوں کے لیے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 105-106 - پارہ: 17 - صفحہ: 331
(55) اللہ نے وعدہ فرمایا ہے تم میں سے اُن لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں کہ وہ ان کو اُسی طرح زمین میں خلیفہ بنائے گا جس طرح اُن سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو بنا چکا ہے، اُن کے لیے اُن کے اُس دین کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دے گا جسے اللہ تعالیٰ نے اُن کے حق میں پسند کیا ہے، اور اُن کی (موجودہ) حالت خوف کو امن سے بدل دے گا، بس وہ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں
سورہ: An-Nūr - آیت: 55  - پارہ: 18 - صفحہ: 357
(171) اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
(172) کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی
(173) اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 171-172-173 - پارہ: 23 - صفحہ: 452
(51) یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں، اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے،
سورہ: Ghāfir - آیت: 51  - پارہ: 24 - صفحہ: 473
(35) پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا
سورہ: Muḥammad - آیت: 35  - پارہ: 26 - صفحہ: 510


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers