قرآن کریم میں دین واحد (اسلام) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(19) اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے اس دین سے ہٹ کر جو مختلف طریقے اُن لوگوں نے اختیار کیے، جنہیں کتاب دی گئی تھی، اُن کے اِس طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آ جانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لیے ایسا کیا اور جو کوئی اللہ کے احکام و ہدایات کی اطاعت سے انکار کر دے، اللہ کو اس سے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 19  - پارہ: 3 - صفحہ: 52
(85) اس فرماں برداری (اسلام) کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 85  - پارہ: 3 - صفحہ: 61
(36) (اور عیسٰیؑ نے کہا تھا کہ) "اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی، پس تم اُسی کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے"
سورہ: Maryam - آیت: 36  - پارہ: 16 - صفحہ: 307
(25) ہم نے تُم سے پہلے جو رسُول بھی بھیجا ہے اُس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 25  - پارہ: 17 - صفحہ: 324
(92) یہ تمہاری امّت حقیقت میں ایک ہی امّت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس تم میری عبادت کرو
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 92  - پارہ: 17 - صفحہ: 330
(52) اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 52  - پارہ: 18 - صفحہ: 345


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers