Surah Zariyat Ayat 28 Tafseer Ibn Katheer Urdu
﴿فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ﴾
[ الذاريات: 28]
اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی
Surah Zariyat Urduتفسیر احسن البیان - Ahsan ul Bayan
( 1 ) ڈر اس لئے محسوس کیا کہ حضرت ابراہیم ( عليه السلام ) سمجھے، یہ کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے کسی خیر کی نیت سے نہیں بلکہ شر کی نیت سے آئے ہیں۔
( 2 ) حضرت ابراہیم ( عليه السلام ) کے چہرے پر خو ف کے آثار دیکھ کر فرشتوں نے کہا۔
Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad
آیت 28{ فَاَوْجَسَ مِنْہُمْ خِیْفَۃًط } ” تو اس نے ان کی طرف سے دل میں اندیشہ محسوس کیا۔ “ مہمانوں کے کھانا تناول نہ کرنے پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اندیشہ لاحق ہوا کہ شاید یہ لوگ میرے دشمن ہیں ‘ مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور اسی لیے میرا نمک کھانے سے احتراز کر رہے ہیں۔ پرانے زمانے کے لوگ دشمنی میں بھی شرافت دکھاتے تھے۔ اگر کسی کا نمک کھالیا جاتا تو اس کے بعد اسے نقصان پہنچانے کا نہیں سوچا جاتا تھا۔ { قَالُوْا لَا تَخَفْ ط } ” انہوں نے کہا : آپ ڈریں نہیں۔ “ { وَبَشَّرُوْہُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ۔ } ” اور انہوں نے اسے بشارت دی ایک صاحب علم بیٹے کی۔ “ صاحب علم بیٹے سے مراد حضرت اسحاق علیہ السلام ہیں جن کی پیدائش کی بشارت فرشتوں نے دی۔
فأوجس منهم خيفة قالوا لا تخف وبشروه بغلام عليم
سورة: الذاريات - آية: ( 28 ) - جزء: ( 26 ) - صفحة: ( 521 )Surah Zariyat Ayat 28 meaning in urdu
پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا
| English | Türkçe | Indonesia |
| Русский | Français | فارسی |
| تفسير | Bengali | اعراب |
Ayats from Quran in Urdu
- اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تم
- اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
- مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح
- کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب
- اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو
- جب وہ چاہیں گے کہ اس رنج (وتکلیف) کی وجہ سے دوزخ سے نکل جائیں
- کہو کہ اہلِ کتاب! تم خدا کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو اور خدا
- اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو
- اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار
- حکم ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (جو) تم پر
Quran surahs in English :
Download surah Zariyat with the voice of the most famous Quran reciters :
surah Zariyat mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Zariyat Complete with high quality
Ahmed Al Ajmy
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Abdul Basit
Ammar Al-Mulla
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers



