Surah Mutaffifin Ayat 36 Tafseer Ibn Katheer Urdu

  1. Arabic
  2. Ahsan ul Bayan
  3. Ibn Kathir
  4. Bayan Quran
Quran pak urdu online Tafseer Ibn Katheer Urdu Translation القرآن الكريم اردو ترجمہ کے ساتھ سورہ مطففین کی آیت نمبر 36 کی تفسیر, Dr. Israr Ahmad urdu Tafsir Bayan ul Quran & best tafseer of quran in urdu: surah Mutaffifin ayat 36 best quran tafseer in urdu.
  
   

﴿هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾
[ المطففين: 36]

Ayat With Urdu Translation

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

Surah Mutaffifin Urdu

تفسیر احسن البیان - Ahsan ul Bayan


( 1 ) ثُوِّبَ بمعنی أُثِيبَ، بدلہ دے دیئے گئے، یعنی کیا کافروں کو، جو کچھ وہ کرتے تھے، اس کا بدلہ دے دیا گیا ہے۔

Tafseer ibn kaseer - تفسیر ابن کثیر


یعنی دنیا میں تو ان کافروں کی خوب بن آئی تھی ایمان داروں کو مذاق میں اڑاتے رہے، چلتے پھرتے آواز کستے رہے اور حقارت و تذلیل کرتے رہے اور اپنے والوں میں جا کر خوب باتیں بناتے تھے جو چاہتے تھے پاتے تھے لیکن شکر تو کہاں اور کفر پر آمادہ ہو کر مسلمانوں کی ایذار سانی کے درپے ہوجاتے تھے اور چونکہ مسلمان ان کی مانتے نہ تھے تو یہ انہیں گمراہ کہا کرتے تھے اللہ فرماتا ہے کچھ یہ لوگ محافظ بنا کر تو نہیں بھیجے گئے انہیں مومنوں کی کیا پڑی کیوں ہر وقت ان کے پیچھے پڑے ہیں اور ان کے اعمال افعال کی دیکھ بھال رکھتے ہیں اور طعنہ آمیز باتیں بناتے رہتے ہیں ؟ جیسے اور جگہ ہے اخسؤا فیھا الخ یعنی اس جہنم میں پڑے جھلستے رہو مجھ سے بات نہ کرو میرے بعض خاص بندے کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم کر تو سب سے بڑا رحم و کرم کرنے والا ہے تو تم نے انہیں مذاق میں اڑایا اور اس قدر غافل ہوئے کہ میری یاد بھلا بیٹھے اور ان سے ہنسی مداق کرنے لگے دیکھو آج میں نے انہیں ان کے صبر کا یہ بدلا دیا ہے کہ وہ ہر طرح کامیاب ہیں یہاں بھی اس کے بعد ارشاد فرماتا ہے کہ آج قیامت کے دن ایماندار ان بدکاروں پر ہنس رہے ہیں اور تختوں پر بیٹھے اپنے اللہ کو دیکھ رہے ہیں جو اس کا صاف ثبوت ہے کہ یہ گمراہ نہ تھے گو تم انہیں گم کردہ راہ کہا کرتے تھے بلکہ یہ دراصل اولیاء اللہ تھے مقربین اللہ تھے اسی لیے آج اللہ کا دیدار ان کی نگاہوں کے سامنے ہے یہ اللہ کے مہمان ہیں اور اس کے بزرگی والے گھر میں ٹھہرے ہوئے ہیں جیسا کچھ ان کافروں نے مسلمانوں کے ساتھ دنیا میں کیا تھا اس کا پورا بدلہ انہیں آخرت میں مل گیا یا نہیں ؟ ان کے مذاق کے بدلے آج ان کی ہنسی اڑائی گئی یہ ان کا مرتبہ گھٹاتے تھے اللہ نے ان کا مرتبہ بڑھایا غرض پورا پورا تمام و کمال بدلہ دے دیا۔ الحمد اللہ سورة مطففین کی تفسیر ختم ہوئی۔

Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad


آیت 35{ عَلَی الْاَرَآئِکِلا یَنْظُرُوْنَ۔ } ” وہ تختوں پر بیٹھے ان کا حشر دیکھ رہے ہیں۔ “ کہ ابوجہل پر کیا بیت رہی ہے اور ابولہب کو کیسے عذاب کا سامنا ہے۔

هل ثوب الكفار ما كانوا يفعلون

سورة: المطففين - آية: ( 36 )  - جزء: ( 30 )  -  صفحة: ( 589 )

Surah Mutaffifin Ayat 36 meaning in urdu

مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے


English Türkçe Indonesia
Русский Français فارسی
تفسير Bengali اعراب

Ayats from Quran in Urdu

  1. مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت
  2. مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد
  3. اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی ہارون کو مددگار بنا
  4. تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو
  5. وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ) پر ہم
  6. مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے
  7. ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں
  8. مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے تو ایسے لوگوں
  9. کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
  10. (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے

Quran surahs in English :

Al-Baqarah Al-Imran An-Nisa
Al-Maidah Yusuf Ibrahim
Al-Hijr Al-Kahf Maryam
Al-Hajj Al-Qasas Al-Ankabut
As-Sajdah Ya Sin Ad-Dukhan
Al-Fath Al-Hujurat Qaf
An-Najm Ar-Rahman Al-Waqiah
Al-Hashr Al-Mulk Al-Haqqah
Al-Inshiqaq Al-Ala Al-Ghashiyah

Download surah Mutaffifin with the voice of the most famous Quran reciters :

surah Mutaffifin mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Mutaffifin Complete with high quality
surah Mutaffifin Ahmed El Agamy
Ahmed Al Ajmy
surah Mutaffifin Bandar Balila
Bandar Balila
surah Mutaffifin Khalid Al Jalil
Khalid Al Jalil
surah Mutaffifin Saad Al Ghamdi
Saad Al Ghamdi
surah Mutaffifin Saud Al Shuraim
Saud Al Shuraim
surah Mutaffifin Abdul Basit Abdul Samad
Abdul Basit
surah Mutaffifin Abdul Rashid Sufi
Abdul Rashid Sufi
surah Mutaffifin Abdullah Basfar
Abdullah Basfar
surah Mutaffifin Abdullah Awwad Al Juhani
Abdullah Al Juhani
surah Mutaffifin Fares Abbad
Fares Abbad
surah Mutaffifin Maher Al Muaiqly
Maher Al Muaiqly
surah Mutaffifin Muhammad Siddiq Al Minshawi
Al Minshawi
surah Mutaffifin Al Hosary
Al Hosary
surah Mutaffifin Al-afasi
Mishari Al-afasi
surah Mutaffifin Yasser Al Dosari
Yasser Al Dosari


Friday, January 17, 2025

Please remember us in your sincere prayers