قرآن کریم میں قرآن میں سلامتی کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(38) ہم نے کہا کہ، "تم سب یہاں سے اتر جاؤ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے، تو جو لوگ میر ی ہدایت کی پیروی کریں گے، ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 38  - پارہ: 1 - صفحہ: 7
(62) یقین جانو کہ نبی عربی کو ماننے والے ہوں یا یہودی، عیسائی ہوں یا صابی، جو بھی اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا، اُس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے اور اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 62  - پارہ: 1 - صفحہ: 10
(112) دراصل نہ تمہاری کچھ خصوصیت ہے، نہ کسی اور کی حق یہ ہے کہ جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے اور عملاً نیک روش پر چلے، اس کے لیے اس کے رب کے پاس اُس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لیے کسی خوف یا رنج کا کوئی موقع نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 112  - پارہ: 1 - صفحہ: 17
(262) جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کر کے پھر احسان جتاتے، نہ دکھ دیتے ہیں، اُن کا اجر اُن کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی رنج اور خوف کا موقع نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 262  - پارہ: 3 - صفحہ: 44
(274) جو لو گ اپنے مال شب و روز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور اُن کے لیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 274  - پارہ: 3 - صفحہ: 46
(277) ہاں، جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں، اُن کا اجر بے شک ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 277  - پارہ: 3 - صفحہ: 47
(69) (یقین جانو کہ یہاں اجارہ کسی کا بھی نہیں ہے) مسلمان ہو ں یا یہودی، صابی ہو ں یا عیسائی، جو بھی اللہ اور روز آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بے شک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 69  - پارہ: 6 - صفحہ: 119
(48) ہم جو رسول بھیجتے ہیں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ نیک کردار لوگوں کے لیے خوش خبری دینے والے اور بد کرداروں کے لیے ڈرانے والے ہوں پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کر لیں ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 48  - پارہ: 7 - صفحہ: 133
(82) حقیقت میں تو امن انہی کے لیے ہے اور راہ راست پر وہی ہیں جو ایمان لائے اور جنہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا"
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 82  - پارہ: 7 - صفحہ: 138
(35) (اور یہ بات اللہ نے آغاز تخلیق ہی میں صاف فرما دی تھی کہ) اے بنی آدم، یاد رکھو، اگر تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنا رہے ہوں، تو جو کوئی نافرمانی سے بچے گا اور اپنے رویہ کی اصلاح کر لے گا اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 35  - پارہ: 8 - صفحہ: 154
(62) سُنو! جو اللہ کے دوست ہیں، جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ کا رویہ اختیار کیا،
سورہ: Yūnus - آیت: 62  - پارہ: 11 - صفحہ: 216
(46) اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 46  - پارہ: 14 - صفحہ: 264
(68) اُس روز اُن لوگوں سے جو ہماری آیات پر ایمان لائے تھے اور مطیع فرمان بن کر رہے تھے
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 68  - پارہ: 25 - صفحہ: 494
(55) وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے
سورہ: Ad-Dukhān - آیت: 55  - پارہ: 25 - صفحہ: 498


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers