قرآن کریم میں جبریل، وحی کے فرشتے کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(97) اِن سے کہو کہ جو کوئی جبریل سے عداوت رکھتا ہو، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جبریل نے اللہ کے اِذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے، جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے
(98) (اگر جبریل سے ان کی عداوت کا سبب یہی ہے، تو کہہ دو کہ) جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کے دشمن ہیں، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 97-98 - پارہ: 1 - صفحہ: 15
(193) اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 193  - پارہ: 19 - صفحہ: 375
(4) اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو (تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے) کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں، اور اگر نبی کے مقابلہ میں تم نے باہم جتھہ بندی کی تو جان رکھو کہ اللہ اُس کا مولیٰ ہے اور اُس کے بعد جبریل اور تمام صالح اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مددگار ہیں
سورہ: At-Taḥrīm - آیت: 4  - پارہ: 28 - صفحہ: 560
(20) جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے
سورہ: At-Takwīr - آیت: 20  - پارہ: 30 - صفحہ: 586


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers