قرآن کریم میں وداعت (نرمی) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(28) اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 28  - پارہ: 5 - صفحہ: 83
(17) پس حقیقت یہ ہے کہ تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور تو نے نہیں پھینکا بلکہ اللہ نے پھینکا (اور مومنوں کے ہاتھ جو اِس کام میں استعمال کیے گئے) تو یہ اس لیے تھا کہ اللہ مومنوں کو ایک بہترین آزمائش سے کامیابی کے ساتھ گزار دے، یقیناً اللہ سُننے والا اور جاننے والا ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 17  - پارہ: 9 - صفحہ: 179
(53) یہ اللہ کی اِس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرزِ عمل کو نہیں بدل دیتی اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 53  - پارہ: 10 - صفحہ: 184
(63) اور مومنوں کے دل ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دیے تم روئے زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر ڈالتے تو اِن لوگوں کے دل نہ جوڑ سکتے تھے مگر وہ اللہ ہے جس نے ان لوگوں کے دل جوڑے، یقیناً وہ بڑا زبردست اور دانا ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 63  - پارہ: 10 - صفحہ: 185
(130) اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو
(131) پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 130-131 - پارہ: 19 - صفحہ: 372
(21) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبّت اور رحمت پیدا کر دی یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 21  - پارہ: 21 - صفحہ: 406
(48) اور ہرگز نہ دبو کفار و منافقین سے، کوئی پرواہ نہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کر لو اللہ پر، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اُس کے سپرد کر دے
سورہ: Al-Aḥzāb - آیت: 48  - پارہ: 22 - صفحہ: 424


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers