قرآن کریم میں قرآن میں غصہ پی جانا (کظم غیظ) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(134) جو ہر حال میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں خواہ بد حال ہوں یا خوش حال، جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 134  - پارہ: 4 - صفحہ: 67
(126) اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو لیکن اگر تم صبر کرو تو یقیناً یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 126  - پارہ: 14 - صفحہ: 281
(37) جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور اگر غصہ آ جائے تو درگزر کر جا تے ہیں
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 37  - پارہ: 25 - صفحہ: 487
(16) لہٰذا جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو، اور سنو اور اطاعت کرو، اور اپنے مال خرچ کرو، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے بس وہی فلاح پانے والے ہیں
سورہ: At-Taghābun - آیت: 16  - پارہ: 28 - صفحہ: 557


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers