قرآن کریم میں ابراہیم (خلیل اللہ علیہ السلام) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
📖 قرآن میں ابراہیم (خلیل اللہ علیہ السلام) - ایک حصہ منتخب کریں
(71) ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی وہ یہ سن کر ہنس دی پھر ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
سورہ: Hūd - آیت: 71 - پارہ: 12 - صفحہ: 229
(29) یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 29 - پارہ: 26 - صفحہ: 521
(33) اللہ نے آدمؑ اور نوحؑ اور آل ابراہیم اور آل عمران کو تمام دنیا والوں پر ترجیح دے کر (اپنی رسالت کے لیے) منتخب کیا تھا
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 33 - پارہ: 3 - صفحہ: 54
(54) پھر کیا یہ دوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ اگر یہ بات ہے تو انہیں معلوم ہو کہ ہم نے تو ابراہیمؑ کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ملک عظیم بخش دیا
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 54 - پارہ: 5 - صفحہ: 87
(70) کیا اِن لوگوں کو اپنے پیش روؤں کی تاریخ نہیں پہنچی؟ نوحؑ کی قوم، عاد، ثمود، ابراہیمؑ کی قوم، مدین کے لوگ اور وہ بستیاں جنہیں الٹ دیا گیا اُن کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے، پھر یہ اللہ کا کام نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا مگر وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والے تھے
سورہ: At-Taubah - آیت: 70 - پارہ: 10 - صفحہ: 198


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers