Surah Saffat Ayat 134 Tafseer Ibn Katheer Urdu
﴿إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ﴾
[ الصافات: 134]
جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی
Surah Saffat UrduTafseer ibn kaseer - تفسیر ابن کثیر
قوم لوط ؑ ایک عبرت کا مقام۔اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول حضرت لوط ؑ کا بیان ہو رہا ہے کہ انہیں بھی ان کی قوم نے جھٹلایا۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے حضرت لوط ؑ کو مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی قوم کے ساتھ ہی ہلاک ہوئی اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی۔ قسم قسم کے عذاب ان پر آئے اور جس جگہ وہ رہتے تھے وہاں ایک بدبو دار اور جھیل بن گئی جس کا پانی بدمزہ بدبو بد رنگ ہے جو آنے جانے والوں کے راستے میں ہی پڑی ہے۔ تم تو دن رات وہاں سے آتے جاتے رہتے ہو اور اس خوفناک منظر اور بھیانک مقام کو صبح شام دیکھتے رہتے ہو۔ کیا اس معائنہ کے بعد بھی عبرت حاصل نہیں کرتے اور سوچتے سمجھتے نہیں ہو ؟ کس طرح یہ برباد کردیئے گئے ؟ ایسا نہ ہو کہ یہی عذاب تم پر بھی آجائیں۔
Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad
آیت 134{ اِذْ نَجَّیْنٰہُ وَاَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ } ” جب ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو ‘ سب کو۔ “ اگرچہ تورات کے مطابق آپ علیہ السلام صرف اپنی دو بیٹیوں کو اپنے ساتھ لے کر نکلے تھے ‘ یعنی ان کے علاوہ اس قوم میں کوئی اور اہل ایمان نہیں تھے ‘ لیکنیہاں پراَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ سب گھرو الوں کو کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ علیہ السلام کا گھرانہ خاصا بڑاہو گا ‘ جس میں سے آپ علیہ السلام کی صرف ایک بیوی پیچھے رہ گئی تھی۔ واللہ اعلم !
Surah Saffat Ayat 134 meaning in urdu
یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
| English | Türkçe | Indonesia |
| Русский | Français | فارسی |
| تفسير | Bengali | اعراب |
Ayats from Quran in Urdu
- اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی اور ہم رستے سے بھٹک
- (یوسف نے) کہا کہ آج کے دن سے تم پر کچھ عتاب (وملامت) نہیں ہے۔
- (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے
- عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (خدا کے حکموں کی) تبلیغ ہے
- تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
- جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا
- ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے
- اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے (آگے یوسف اور پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان
- یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں (موجب) خلجان رہے
- اور اُن کے ظلم کے سبب اُن کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہوکر رہے
Quran surahs in English :
Download surah Saffat with the voice of the most famous Quran reciters :
surah Saffat mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Saffat Complete with high quality
Ahmed Al Ajmy
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Abdul Basit
Ammar Al-Mulla
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers



