قرآن کریم میں اللہ کا نام المقتدر (مطلق قدرت والا) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(45) اور اے نبیؐ! اِنہیں حیات دنیا کی حقیقت اِس مثال سے سمجھاؤ کہ آج ہم نے آسمان سے پانی برسا دیا تو زمین کی پَود خُوب گھنی ہو گئی، اور کل وہی نباتات بھُس بن کر رہ گئی جسے ہوائیں اڑائے لیے پھرتی ہیں اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
سورہ: Al-Kahf - آیت: 45  - پارہ: 15 - صفحہ: 298
(42) مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا آخر کو ہم نے انہیں پکڑا جس طرح کوئی زبردست قدرت والا پکڑتا ہے
سورہ: Al-Qamar - آیت: 42  - پارہ: 27 - صفحہ: 530
(55) سچی عزت کی جگہ، بڑے ذی اقتدار بادشاہ کے قریب
سورہ: Al-Qamar - آیت: 55  - پارہ: 27 - صفحہ: 531


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers