قرآن کریم میں جنات النعيم کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(65) اگر (اِس سرکشی کے بجائے) یہ اہل کتاب ایمان لے آتے اور خدا ترسی کی روش اختیار کرتے تو ہم اِن کی برائیاں اِن سے دور کر دیتے اور ان کو نعمت بھری جنتوں میں پہنچاتے
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 65  - پارہ: 6 - صفحہ: 119
(9) اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے (یعنی جنہوں نے اُن صداقتوں کو قبول کر لیا جو اس کتاب میں پیش کی گئی ہیں) اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں اُن کا رب اُن کے ایمان کی وجہ سے سیدھی راہ چلائے گا، نعمت بھری جنتوں میں ان کے نیچے نہریں بہیں گی
سورہ: Yūnus - آیت: 9  - پارہ: 11 - صفحہ: 209
(8) البتہ جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، اُن کے لیے نعمت بھری جنتیں ہیں
سورہ: Luqmān - آیت: 8  - پارہ: 21 - صفحہ: 411
(43) اور نعمت بھری جنتیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 43  - پارہ: 23 - صفحہ: 447
(12) نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 12  - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(34) یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں
سورہ: Al-Qalam - آیت: 34  - پارہ: 29 - صفحہ: 565


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers