قرآن کریم میں بئس المهاد (برا بچھونا) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(206) اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر، تو اپنے وقار کا خیال اُس کو گناہ پر جما دیتا ہے ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 206  - پارہ: 2 - صفحہ: 32
(12) پس اے محمدؐ! جن لوگوں نے تمہاری دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اُن سے کہہ دو کہ قریب ہے وہ وقت، جب تم مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور جہنم بڑا ہی برا ٹھکانا ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 12  - پارہ: 3 - صفحہ: 51
(197) یہ محض چند روزہ زندگی کا تھوڑا سا لطف ہے، پھر یہ سب جہنم میں جائیں گے جو بدترین جائے قرار ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 197  - پارہ: 4 - صفحہ: 76
(18) جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانا
سورہ: Ar-Ra‘d - آیت: 18  - پارہ: 13 - صفحہ: 251
(56) جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ
سورہ: Ṣād - آیت: 56  - پارہ: 23 - صفحہ: 456


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers