قرآن کریم میں عبادات کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
🍃 موضوع کے حصے
📖 قرآن میں عبادات - ایک حصہ منتخب کریں
(5) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں
سورہ: Al-Fātiḥah - آیت: 5 - پارہ: 1 - صفحہ: 1
(21) لوگو! بندگی اختیار کرو اپنے اُس رب کی جو تمہارا اور تم سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں اُن سب کا خالق ہے، تمہارے بچنے کی توقع اِسی صورت ہوسکتی ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 21 - پارہ: 1 - صفحہ: 4
(29) اے محمدؐ، ان سے کہو، میرے رب نے تو راستی و انصاف کا حکم دیا ہے، اور اس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رخ ٹھیک رکھو اور اُسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص رکھ کر جس طرح اُس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاؤ گے
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 29 - پارہ: 8 - صفحہ: 153
(270) تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہو اور جو نذر بھی مانی ہو، اللہ کو اُس کا علم ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 270 - پارہ: 3 - صفحہ: 46
(35) (وہ اُس وقت سن رہا تھا) جب عمران کی عورت کہہ رہی تھی کہ، "میرے پروردگار! میں اس بچے کو جو میرے پیٹ میں ہے تیری نذر کرتی ہوں، وہ تیرے ہی کام کے لیے وقف ہوگا میری اس پیشکش کو قبول فرما تو سننے اور جاننے والا ہے"
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 35 - پارہ: 3 - صفحہ: 54
(26) پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی"
سورہ: Maryam - آیت: 26 - پارہ: 16 - صفحہ: 307


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers