قرآن کریم میں نذر کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(270) تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہو اور جو نذر بھی مانی ہو، اللہ کو اُس کا علم ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 270  - پارہ: 3 - صفحہ: 46
(35) (وہ اُس وقت سن رہا تھا) جب عمران کی عورت کہہ رہی تھی کہ، "میرے پروردگار! میں اس بچے کو جو میرے پیٹ میں ہے تیری نذر کرتی ہوں، وہ تیرے ہی کام کے لیے وقف ہوگا میری اس پیشکش کو قبول فرما تو سننے اور جاننے والا ہے"
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 35  - پارہ: 3 - صفحہ: 54
(26) پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی"
سورہ: Maryam - آیت: 26  - پارہ: 16 - صفحہ: 307
(29) پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں، اور اس قدیم گھر کا طواف کریں
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 29  - پارہ: 17 - صفحہ: 335
(7) یہ وہ لوگ ہونگے جو (دنیا میں) نذر پوری کرتے ہیں، اور اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی
سورہ: Al-Insān - آیت: 7  - پارہ: 29 - صفحہ: 579


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers