قرآن کریم میں لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا (وأد) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(58) جب اِن میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوش خبری دی جاتی ہے تو اُس کے چہرے پر کلونس چھا جاتی ہے اور وہ بس خون کا سا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے
(59) لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ اِس بری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے سوچتا ہے کہ ذلت کے ساتھ بیٹی کو لیے رہے یا مٹی میں دبا دے؟ دیکھو کیسے برے حکم ہیں جو یہ خدا کے بارے میں لگاتے ہیں
سورہ: An-Naḥl - آیت: 58-59 - پارہ: 14 - صفحہ: 273
(17) اور حال یہ ہے کہ جس اولاد کو یہ لوگ اُس خدائے رحمان کی طرف منسوب کرتے ہیں اُس کی ولادت کا مژدہ جب خود اِن میں سے کسی کو دیا جاتا ہے تو اُس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 17  - پارہ: 25 - صفحہ: 490
(8) اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
(9) کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟
سورہ: At-Takwīr - آیت: 8-9 - پارہ: 30 - صفحہ: 586


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers