قرآن کریم میں کائنات کا خاتمہ کے بارے میں آیات
✅ قرآن کریم کے موضوعات
|
﴿يَوۡمَ نَطۡوِي ٱلسَّمَآءَ كَطَيِّ ٱلسِّجِلِّ لِلۡكُتُبِۚ كَمَا بَدَأۡنَآ أَوَّلَ خَلۡقٖ نُّعِيدُهُۥۚ وَعۡدًا عَلَيۡنَآۚ إِنَّا كُنَّا فَٰعِلِينَ ﴾ [Al-Anbiyā’: 104]
(104) وہ دن جبکہ آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اُسی طرح ہم پھر اُس کا اعادہ کریں گے یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمے، اور یہ کام ہمیں بہرحال کرنا ہے
|
|
﴿
فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٖ مُّبِينٖ * يَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾ [Ad-Dukhān: 10-11]
(10) اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا (11) اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا
|
|
﴿
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ * وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ * وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ ﴾ [Al-Mursalāt: 8-10]
(8) پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے (9) اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا (10) اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
|
|
(21) ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
|
🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات
Please remember us in your sincere prayers









