قرآن کریم میں نبی ﷺ کو شاعری سے پاک قرار دینا کے بارے میں آیات
✅ قرآن کریم کے موضوعات
|
﴿وَمَا عَلَّمۡنَٰهُ ٱلشِّعۡرَ وَمَا يَنۢبَغِي لَهُۥٓۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ وَقُرۡءَانٞ مُّبِينٞ ﴾ [Yā-Sīn: 69]
(69) ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
|
|
﴿
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ * بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴾ [Aṣ-Ṣāffāt: 36-37]
(36) اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟" (37) حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی
|
|
﴿
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ * وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ ﴾ [Al-Ḥāqqah: 40-41]
(40) یہ ایک رسول کریم کا قول ہے (41) کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو
|
🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات
Please remember us in your sincere prayers









