قرآن کریم میں قوم لوط کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(80) اور لوطؑ کو ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا، پھر یاد کرو جب اُس نے اپنی قوم سے کہا "کیا تم ایسے بے حیا ہو گئے ہو، کہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا؟
(81) تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو"
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 80-81 - پارہ: 8 - صفحہ: 160
(70) مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہو گیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا اُنہوں نے کہا "ڈرو نہیں، ہم تو لوطؑ کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں"
سورہ: Hūd - آیت: 70  - پارہ: 12 - صفحہ: 229
(74) پھر جب ابراہیمؑ کی گھبراہٹ دور ہو گئی اور (اولاد کی بشارت سے) اس کا دل خوش ہو گیا تو اس نے قوم لوط کے معاملے میں ہم سے جھگڑا شروع کیا
سورہ: Hūd - آیت: 74  - پارہ: 12 - صفحہ: 230
(89) اور اے برادران قوم، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخر کار تم پر بھی وہی عذاب آ کر رہے جو نوحؑ یا ہودؑ یا صالحؑ کی قوم پر آیا تھا اور لوطؑ کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے
سورہ: Hūd - آیت: 89  - پارہ: 12 - صفحہ: 232
(59) صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 59  - پارہ: 14 - صفحہ: 265
(61) پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 61  - پارہ: 14 - صفحہ: 265
(43) اور قوم ابراہیمؑ اور قوم لوطؑ
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 43  - پارہ: 17 - صفحہ: 337
(160) لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 160  - پارہ: 19 - صفحہ: 374
(56) مگر اُس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "نکال دو لوطؑ کے گھر والوں کو اپنی بستی سے، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں"
سورہ: An-Naml - آیت: 56  - پارہ: 19 - صفحہ: 382
(13) اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے
سورہ: Ṣād - آیت: 13  - پارہ: 23 - صفحہ: 453
(33) لوطؑ کی قوم نے تنبیہات کو جھٹلایا
(34) اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے
سورہ: Al-Qamar - آیت: 33-34 - پارہ: 27 - صفحہ: 530


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers