Surah Saad Ayat 36 Tafseer Ibn Katheer Urdu
﴿فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ﴾
[ ص: 36]
پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی
Surah Saad Urduتفسیر احسن البیان - Ahsan ul Bayan
( 1 ) یعنی ہم نے سلیمان ( عليه السلام ) کی یہ دعا قبول کر لی اور ایسی بادشاہی عطا کی جس میں ہوا بھی ان کے ماتحت تھی، یہاں ہوا کو نرمی سے چلنے والا بتایا ہے، جب کہ دوسرے مقام پر اسے تند وتیز کہا ہے، ( الانبیاء: 81 ) جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوا پیدائشی قوت کے لحاظ سے تند ہے۔ لیکن سلیمان ( عليه السلام ) کے لئے اسے نرم کر دیا گیا، حسب ضرورت وہ کبھی تند ہوتی کبھی نرم، جس طرح حضرت سلیمان ( عليه السلام ) چاہتے۔ ( فتح القدیر )۔
Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad
آیت 36 { فَسَخَّرْنَا لَہُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِہٖ رُخَآئً حَیْثُ اَصَابَ } ” تو ہم نے اس کے لیے ہوا کو بھی مسخر کردیا ‘ وہ اس کے حکم سے چلتی تھی بہت نرمی سے ‘ جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا۔ “ ہوا کے چلنے کا رخ متعین کرنا بھی آپ علیہ السلام کے اختیار میں تھا۔ چناچہ ہوا آپ علیہ السلام کی مرضی سے آپ علیہ السلام کو اور آپ علیہ السلام کے سفیروں کو خشکی اور سمندر کی مسافتیں طے کراتی تھی۔
Surah Saad Ayat 36 meaning in urdu
تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا
| English | Türkçe | Indonesia |
| Русский | Français | فارسی |
| تفسير | Bengali | اعراب |
Ayats from Quran in Urdu
- وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
- اے ایمان والو! نہ تو خدا اور رسول کی امانت میں خیانت کرو اور نہ
- نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ
- لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
- یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا
- لوط نے کہا اے کاش مجھ میں تمہارے مقابلے کی طاقت ہوتی یا کسی مضبوط
- کہا تو پہلی جماعتوں کا کیا حال؟
- یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے
- اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا
- بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
Quran surahs in English :
Download surah Saad with the voice of the most famous Quran reciters :
surah Saad mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Saad Complete with high quality
Ahmed Al Ajmy
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Abdul Basit
Ammar Al-Mulla
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers



