Surah Ad Duha Ayat 4 Tafseer Ibn Katheer Urdu
﴿وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ﴾
[ الضحى: 4]
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
Surah Ad Duha Urduتفسیر احسن البیان - Ahsan ul Bayan
( 1 ) یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad
آیت 4{ وَلَلْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوْلٰی۔ } ” اور یقینا بعد کا وقت آپ کے لیے بہتر ہوگا پہلے سے۔ “ یعنی اس وقفے اور ’ انقباض ‘ کی کیفیت کے بعد آنے والی اب ہر گھڑی اور ہر ساعت آپ ﷺ کے لیے ’ انبساط ‘ اور انشراح کا نیا پیغام لے کر آئے گی۔ ان آیات میں انقباض و انبساط کے حوالے سے جو اصول بیان ہوا ہے اس کی حیران کن حد تک درست ترجمانی غالب ؔنے اپنے اس مصرع میں کی ہے : ع ” رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور ! “ یعنی اشعار کی آمد کے حوالے سے کبھی کبھی مجھ پر انقباض کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے لیکن جب اس وقفے کے بعد دوبارہ آمد شروع ہوتی ہے تو پھر میری طبیعت کی روانی پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ گویا انقباض کے بعد جب انبساط کا مرحلہ آتا ہے تو انسان اپنی پہلی کیفیت کے مقابلے میں ایک درجہ آگے جا چکا ہوتا ہے۔ ] اس آیت مبارکہ سے یہ مفہوم بھی متبادر ہوتا ہے کہ ” یقینا ہر آنے والی گھڑی آپ ﷺ کے لیے پہلی سے بدرجہا بہتر ہے “۔ آپ ﷺ پر آپ ﷺ کے رب کے لطف و کرم اور انعام و احسان کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ ہر آنے والا وقت گزشتہ حالات سے بہتر سے بہتر ہوگا۔ اس ایک جملہ میں کفار کے طعن وتشنیع اور الزام تراشیوں کا بھی سدباب کردیا گیا اور اسلام کے درخشاں مستقبل کے بارے میں بھی نوید جانفزا سنا دی گئی۔ [
Surah Ad Duha Ayat 4 meaning in urdu
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
English | Türkçe | Indonesia |
Русский | Français | فارسی |
تفسير | Bengali | اعراب |
Ayats from Quran in Urdu
- جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں
- اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی
- تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
- اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے
- اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں
- حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
- اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون
- پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے
- مومنو! کسی قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نیزوں سے پکڑ سکو خدا
- (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
Quran surahs in English :
Download surah Ad Duha with the voice of the most famous Quran reciters :
surah Ad Duha mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Ad Duha Complete with high quality
Ahmed Al Ajmy
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Abdul Basit
Ammar Al-Mulla
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers