قرآن کریم میں العظیم (بڑا) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(255) اللہ، وہ زندہ جاوید ہستی، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے وہ نہ سوتا ہے اور نہ اُسے اونگھ لگتی ہے زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، اُسی کا ہے کون ہے جو اُس کی جناب میں اُس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے اوجھل ہے، اس سے بھی وہ واقف ہے اور اُس کی معلومات میں سے کوئی چیز اُن کی گرفت ادراک میں نہیں آسکتی الّا یہ کہ کسی چیز کا علم وہ خود ہی اُن کو دینا چاہے اُس کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور اُن کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 255  - پارہ: 3 - صفحہ: 42
(4) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اُسی کا ہے، وہ برتر اور عظیم ہے
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 4  - پارہ: 25 - صفحہ: 483
(74) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 74  - پارہ: 27 - صفحہ: 536
(96) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 96  - پارہ: 27 - صفحہ: 537
(33) یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 33  - پارہ: 29 - صفحہ: 567
(52) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 52  - پارہ: 29 - صفحہ: 568


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers