قرآن کریم میں کاتبہ ملائکہ کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(21) لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب ہم ان کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فوراً ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملہ میں چال بازیاں شروع کر دیتے ہیں ان سے کہو “اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے، اس کے فرشتے تمہاری سب مکّاریوں کو قلم بند کر رہے ہیں "
سورہ: Yūnus - آیت: 21  - پارہ: 11 - صفحہ: 211
(80) کیا اِنہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم اِن کی راز کی باتیں اور اِن کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے اِن کے پاس ہی لکھ رہے ہیں
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 80  - پارہ: 25 - صفحہ: 495
(17) (اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں
(18) کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو
سورہ: Qāf - آیت: 17-18 - پارہ: 26 - صفحہ: 519
(21) ہر شخص اِس حال میں آ گیا کہ اُس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا
سورہ: Qāf - آیت: 21  - پارہ: 26 - صفحہ: 519
(27) سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے
سورہ: Al-Jinn - آیت: 27  - پارہ: 29 - صفحہ: 573
(11) ایسے معزز کاتب
سورہ: Al-Infiṭār - آیت: 11  - پارہ: 30 - صفحہ: 587


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers