Surah Infitar with urdu translation read online full
سورہ انفطار مکمل اردو ترجمہ
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ ﴿1﴾ جب آسمان پھٹ جائے گا |
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ ﴿2﴾ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے |
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿3﴾ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے |
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿4﴾ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی |
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿5﴾ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا |
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ ﴿6﴾ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا |
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ ﴿7﴾ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا |
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ ﴿8﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا |
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ ﴿9﴾ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو |
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ ﴿10﴾ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں |
كِرَامًا كَاتِبِينَ ﴿11﴾ عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے |
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿12﴾ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں |
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ﴿13﴾ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ |
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ ﴿14﴾ اور بدکردار دوزخ میں |
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ ﴿15﴾ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے |
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ ﴿16﴾ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴿17﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴿18﴾ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ ﴿19﴾ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا |
Surah with urdu translation read online full
Surah Infitar mp3 download online full
سورہ انفطار mp3 : سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے قاری کا انتخاب کریں سورہ انفطار اعلی معیار کے ساتھ مکمل کریں
Ahmad Al-Ajmi
Ibrahim Al-Akhdar
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Hatem Fareed
Khalifa Al Tunaiji
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Al Shatri
Salah Bukhatir
Abdul Basit
Al Ossi
Abdul Rashid Sufi
Az Zahrani
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Ali Al Hudhaifi
Ali Jaber
Al Shorbaji
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Mohamed Ayoub
Al Muhaisni
Muhammad Jibril
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Nasser Al Qatami
Wadih Al Yamani
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers