قرآن کریم میں جہنم کے نام کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
🍃 موضوع کے حصے
🕌 الحذر من الآخره (آخرت سے ڈرنا)🕌 بئس القرار (برا ٹھکانا)🕌 بئس المصیر (برا انجام)🕌 بئس المهاد (برا بچھونا)🕌 بئس الورد المورود (برا پانی پلانا)🕌 الجحیم (دہکتی آگ)🕌 جہنم (دوزخ)🕌 الحافره (واپسی/پہلی حالت)🕌 الحطمہ (چور کر دینے والی آگ)🕌 دار البوار (ہلاکت کا گھر)🕌 جہنم میں ہمیشگی (خلود فی النار)🕌 فاسقوں کا گھر (دار الفاسقین)🕌 شجرہ زقوم (زقوم کا درخت)🕌 ساہرہ (قیامت کی ہولناک زمین)🕌 سعیر (بھڑکتی ہوئی آگ)🕌 سقر (دوزخ)🕌 سموم (جلانے والی ہوا)🕌 سوء الدار (برا گھر)🕌 بدکاروں کا انجام (عاقبة المسيئين)🕌 لظیٰ (دوزخ)🕌 آگ جس کا ایندھن لوگ ہیں (نار وقودها الناس)🕌 ہاویہ (دوزخ کی گہری کھائی)
📖 قرآن میں جہنم کے نام - ایک حصہ منتخب کریں
(9) (کیا اِس شخص کی روش بہتر ہے یا اُس شخص کی) جو مطیع فرمان ہے، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے؟ اِن سے پوچھو، کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کبھی یکساں ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں
سورہ: Az-Zumar - آیت: 9 - پارہ: 23 - صفحہ: 459
(29) یعنی جہنم، جس میں وہ جھلسے جائیں گے اور وہ بد ترین جائے قرار ہے
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 29 - پارہ: 13 - صفحہ: 259
(60) وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"
سورہ: Ṣād - آیت: 60 - پارہ: 23 - صفحہ: 456
(126) اور یہ کہ ابراہیمؑ نے دعا کی: "اے میرے رب، اس شہر کو امن کا شہر بنا دے، اور اس کے باشندوں میں جو اللہ اور آخرت کو مانیں، انہیں ہر قسم کے پھلو ں کا رزق دے" جواب میں اس کے رب نے فرمایا: "اور جو نہ مانے گا، دنیا کی چند روزہ زندگی کا سامان تومیں اُسے بھی دوں گا مگر آخرکار اُسے عذاب جہنم کی طرف گھسیٹوں گا، اور وہ بد ترین ٹھکانا ہے"
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 126 - پارہ: 1 - صفحہ: 19
(162) بھلا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اُس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانا جہنم ہو جو بدترین ٹھکانا ہے؟
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 162 - پارہ: 4 - صفحہ: 71
(16) جس نے ایسے موقع پر پیٹھ پھیری، الا یہ کہ جنگی چال کے طور پر ایسا کرے یا کسی دُوسری فوج سے جا ملنے کے لیے، تو وہ اللہ کے غضب میں گھِر جائے گا، اُس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا، اور وہ بہت بُری جائے بازگشت ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 16 - پارہ: 9 - صفحہ: 178
(206) اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر، تو اپنے وقار کا خیال اُس کو گناہ پر جما دیتا ہے ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 206 - پارہ: 2 - صفحہ: 32
(12) پس اے محمدؐ! جن لوگوں نے تمہاری دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اُن سے کہہ دو کہ قریب ہے وہ وقت، جب تم مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور جہنم بڑا ہی برا ٹھکانا ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 12 - پارہ: 3 - صفحہ: 51
(197) یہ محض چند روزہ زندگی کا تھوڑا سا لطف ہے، پھر یہ سب جہنم میں جائیں گے جو بدترین جائے قرار ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 197 - پارہ: 4 - صفحہ: 76
(98) قیامت کے روز وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا اور اپنی پیشوائی میں انہیں دوزخ کی طرف لے جائے گا کیسی بدتر جائے وُرُود ہے یہ جس پر کوئی پہنچے!
سورہ: Hūd - آیت: 98 - پارہ: 12 - صفحہ: 233
(119) (اس سے بڑھ کر نشانی کیا ہوگی کہ) ہم نے تم کو علم حق کے ساتھ خوش خبری دینے والا ور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں، ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 119 - پارہ: 1 - صفحہ: 18
(10) رہے وہ لوگ جو کفر کریں اور اللہ کی آیات کو جھٹلائیں، تو وہ دوزخ میں جانے والے ہیں
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 10 - پارہ: 6 - صفحہ: 109
(86) رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلایا، تو وہ جہنم کے مستحق ہیں
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 86 - پارہ: 7 - صفحہ: 122
(206) اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر، تو اپنے وقار کا خیال اُس کو گناہ پر جما دیتا ہے ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 206 - پارہ: 2 - صفحہ: 32
(10) یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 10 - پارہ: 30 - صفحہ: 583
(4) ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا
(5) اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟
سورہ: Al-Humazah - آیت: 4-5 - پارہ: 30 - صفحہ: 601
(28) تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جنہوں نے اللہ کی نعمت پائی اور اُسے کفران نعمت سے بدل ڈالا اور (اپنے ساتھ) اپنی قوم کو بھی ہلاکت کے گھر میں جھونک دیا
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 28 - پارہ: 13 - صفحہ: 259
(28) وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی اُسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اِن کا گھر ہو گا یہ ہے سزا اِس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے
سورہ: Fuṣṣilat - آیت: 28 - پارہ: 24 - صفحہ: 479
(145) اس کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی اور اس سے کہا: "اِن ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گا
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 145 - پارہ: 9 - صفحہ: 168
(62) بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 62 - پارہ: 23 - صفحہ: 448
(43) زقوم کا درخت
سورہ: Ad-Dukhān - آیت: 43 - پارہ: 25 - صفحہ: 498
(52) تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 52 - پارہ: 27 - صفحہ: 536
(10) جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں در حقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 10 - پارہ: 4 - صفحہ: 78
(55) مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا، اور منہ موڑ نے والوں کے لیے تو بس جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 55 - پارہ: 5 - صفحہ: 87
(4) حالانکہ اُس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا اور عذاب جہنّم کا راستہ دکھائے گا
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 4 - پارہ: 17 - صفحہ: 332
(48) جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا
سورہ: Al-Qamar - آیت: 48 - پارہ: 27 - صفحہ: 530
(26) عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا
(27) اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟
سورہ: Al-Muddaththir - آیت: 26-27 - پارہ: 29 - صفحہ: 576
(27) آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 27 - پارہ: 27 - صفحہ: 524
(25) رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں، جو اُن رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، وہ لعنت کے مستحق ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت برا ٹھکانا ہے
سورہ: Ar-Ra‘d - آیت: 25 - پارہ: 13 - صفحہ: 252
(52) جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گا
سورہ: Ghāfir - آیت: 52 - پارہ: 24 - صفحہ: 473
(10) آ خرکار جن لوگوں نے بُرائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 10 - پارہ: 21 - صفحہ: 405
(15) ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی
سورہ: Al-Ma‘ārij - آیت: 15 - پارہ: 29 - صفحہ: 569
(24) تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 24 - پارہ: 1 - صفحہ: 4


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers