قرآن کریم میں قرآن میں آسمان کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(104) وہ دن جبکہ آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اُسی طرح ہم پھر اُس کا اعادہ کریں گے یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمے، اور یہ کام ہمیں بہرحال کرنا ہے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 104  - پارہ: 17 - صفحہ: 331
(37) اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے
سورہ: Yā-Sīn - آیت: 37  - پارہ: 23 - صفحہ: 442
(7) قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 7  - پارہ: 26 - صفحہ: 521
(47) آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 47  - پارہ: 27 - صفحہ: 522
(1) قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا
سورہ: An-Najm - آیت: 1  - پارہ: 27 - صفحہ: 526
(15) کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے
سورہ: Nūḥ - آیت: 15  - پارہ: 29 - صفحہ: 571
(8) اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے"
سورہ: Al-Jinn - آیت: 8  - پارہ: 29 - صفحہ: 572
(1) قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
(2) اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟
(3) چمکتا ہوا تارا
(4) کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو
سورہ: Aṭ-Ṭāriq - آیت: 1-2-3-4 - پارہ: 30 - صفحہ: 591
(11) قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی
سورہ: Aṭ-Ṭāriq - آیت: 11  - پارہ: 30 - صفحہ: 591


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers