قرآن کریم میں فطرت (پیدائشی فطرت یا جبلت) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(138) کہو: "اللہ کا رنگ اختیار کرو اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ اور ہم اُسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں"
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 138  - پارہ: 1 - صفحہ: 21
(68) اور دیکھو، تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں
سورہ: An-Naḥl - آیت: 68  - پارہ: 14 - صفحہ: 274
(30) پس (اے نبیؐ، اور نبیؐ کے پیروؤں) یک سُو ہو کر اپنا رُخ اِس دین کی سمت میں جما دو، قائم ہو جاؤ اُس فطرت پر جس پر اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے، اللہ کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی، یہی بالکل راست اور درست دین ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 30  - پارہ: 21 - صفحہ: 407
(27) میرا تعلق صرف اُس سے ہے جس نے مجھے پیدا کیا، وہی میری رہنمائی کرے گا"
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 27  - پارہ: 25 - صفحہ: 491
(3) ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا
سورہ: Al-Insān - آیت: 3  - پارہ: 29 - صفحہ: 578
(10) اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟
سورہ: Al-Balad - آیت: 10  - پارہ: 30 - صفحہ: 594


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers