Surah Balad with urdu translation read online full
سورہ البلد مکمل اردو ترجمہ
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ﴿1﴾ ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم |
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ﴿2﴾ اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو |
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ﴿3﴾ اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم |
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ ﴿4﴾ کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے |
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ﴿5﴾ کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا |
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ﴿6﴾ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا |
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ ﴿7﴾ کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں |
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ ﴿8﴾ بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ |
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ﴿9﴾ اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) |
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ ﴿10﴾ (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے |
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ﴿11﴾ مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ ﴿12﴾ اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ |
فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿13﴾ کسی (کی) گردن کا چھڑانا |
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ ﴿14﴾ یا بھوک کے دن کھانا کھلانا |
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿15﴾ یتیم رشتہ دار کو |
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ ﴿16﴾ یا فقیر خاکسار کو |
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ﴿17﴾ پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے |
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ﴿18﴾ یہی لوگ صاحب سعادت ہیں |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ﴿19﴾ اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں |
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ﴿20﴾ یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے |
Surah with urdu translation read online full
Surah Balad mp3 download online full
سورہ البلد mp3 : سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے قاری کا انتخاب کریں سورہ البلد اعلی معیار کے ساتھ مکمل کریں
Ahmad Al-Ajmi
Ibrahim Al-Akhdar
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Hatem Fareed
Khalifa Al Tunaiji
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Al Shatri
Salah Bukhatir
Abdul Basit
Al Ossi
Abdul Rashid Sufi
Az Zahrani
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Ali Al Hudhaifi
Ali Jaber
Al Shorbaji
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Mohamed Ayoub
Al Muhaisni
Muhammad Jibril
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Nasser Al Qatami
Wadih Al Yamani
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers