قرآن کریم میں جہنم کی آگ کے بارے میں آیات

✅ قرآن کریم کے موضوعات
📖 قرآن میں جہنم کی آگ - ایک حصہ منتخب کریں
(7) اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے وہ سخت سزا کے مستحق ہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 7 - پارہ: 1 - صفحہ: 3
(24) تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 24 - پارہ: 1 - صفحہ: 4
(39) اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے اور ہماری آیات کو جھٹلائیں گے، وہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے"
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 39 - پارہ: 1 - صفحہ: 7
(24) تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 24 - پارہ: 1 - صفحہ: 4
(106) جبکہ کچھ لوگ سرخ رو ہوں گے اور کچھ لوگوں کا منہ کالا ہوگا، جن کا منہ کالا ہوگا (ان سے کہا جائے گا کہ) نعمت ایمان پانے کے بعد بھی تم نے کافرانہ رویہ اختیار کیا؟ اچھا تو اب اِس کفران نعمت کے صلہ میں عذاب کا مزہ چکھو
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 106 - پارہ: 4 - صفحہ: 63
(131) اُس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے مہیا کی گئی ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 131 - پارہ: 4 - صفحہ: 66

🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات

Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers