قرآن کریم میں عمل صالح کا جزا کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(136) ایسے لوگوں کی جزا ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انہیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لیے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 136  - پارہ: 4 - صفحہ: 67
(144) محمدؐ اس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول ہیں، اُن سے پہلے اور رسول بھی گزر چکے ہیں، پھر کیا اگر وہ مر جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو تم لوگ الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ یاد رکھو! جو الٹا پھرے گا وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا، البتہ جو اللہ کے شکر گزار بندے بن کر رہیں گے انہیں وہ اس کی جزا دے گا
(145) کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مرسکتا موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے جو شخص ثواب دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے، اور جو ثواب آخرت کے ارادہ سے کام کرے گا وہ آخرت کا ثواب پائے گا اور شکر کرنے والوں کو ہم اُن کی جزا ضرور عطا کریں گے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 144-145 - پارہ: 4 - صفحہ: 68
(85) اُن کے اِس قول کی وجہ سے اللہ نے اُن کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ جزا ہے نیک رویہ اختیار کرنے والوں کے لیے
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 85  - پارہ: 7 - صفحہ: 122
(84) پھر ہم نے ابراہیمؑ کو اسحاقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو راہ راست دکھائی (وہی راہ راست جو) اس سے پہلے نوحؑ کو دکھائی تھی اور اُسی کی نسل سے ہم نے داؤدؑ، سلیمانؑ، ایوبؑ، یوسفؑ، موسیٰؑ اور ہارونؑ کو (ہدایت بخشی) اِس طرح ہم نیکو کاروں کو ان کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 84  - پارہ: 7 - صفحہ: 138
(121) اسی طرح یہ بھی کبھی نہ ہوگا کہ (راہ خدا میں) تھوڑا یا بہت کوئی خرچ وہ اٹھائیں اور (سعی جہاد میں) کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھ نہ لیا جائے تاکہ اللہ ان کے اس اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطا کرے
سورہ: At-Taubah - آیت: 121  - پارہ: 11 - صفحہ: 206
(4) اسی کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے، یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے بے شک پیدائش کی ابتدا وہی کرتا ہے، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کو پورے انصاف کے ساتھ جزا دے، اور جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا وہ کھولتا ہوا پانی پییں اور دردناک سزا بھگتیں اُس انکار حق کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے
سورہ: Yūnus - آیت: 4  - پارہ: 11 - صفحہ: 208
(88) جب یہ لوگ مصر جا کر یوسفؑ کی پیشی میں داخل ہوئے تو انہوں نے عرض کیا کہ "اے سردار با اقتدار، ہم اور ہمارے اہل و عیال سخت مصیبت میں مبتلا ہیں اور ہم کچھ حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں، آپ ہمیں بھر پور غلہ عنایت فرمائیں اور ہم کو خیرات دیں، اللہ خیرات کرنے والوں کو جزا دیتا ہے"
سورہ: Yūsuf - آیت: 88  - پارہ: 13 - صفحہ: 246
(31) دائمی قیام کی جنتیں، جن میں وہ داخل ہوں گے، نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی، اور سب کچھ وہاں عین اُن کی خواہش کے مطابق ہوگا یہ جزا دیتا ہے اللہ متقیوں کو
سورہ: An-Naḥl - آیت: 31  - پارہ: 14 - صفحہ: 270
(96) جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں کو اُن کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے
(97) جو شخص بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 96-97 - پارہ: 14 - صفحہ: 278
(88) اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اُس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے"
سورہ: Al-Kahf - آیت: 88  - پارہ: 16 - صفحہ: 303
(76) سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ جزا ہے اُس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے
سورہ: Ṭā-Hā - آیت: 76  - پارہ: 16 - صفحہ: 316
(111) آج اُن کے اُس صبر کا میں نے یہ پھل دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں"
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 111  - پارہ: 18 - صفحہ: 349
(38) (اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے
سورہ: An-Nūr - آیت: 38  - پارہ: 18 - صفحہ: 355
(15) اِن سے پوچھو، یہ انجام اچھا ہے یا وہ اَبدی جنت جس کا وعدہ خداترس پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے؟ جو اُن کے اعمال کی جزا اور اُن کے سفر کی آخری منزل ہو گی
سورہ: Al-Furqān - آیت: 15  - پارہ: 18 - صفحہ: 361
(7) اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے
سورہ: Al-‘Ankabūt - آیت: 7  - پارہ: 20 - صفحہ: 397
(45) تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عملِ صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 45  - پارہ: 21 - صفحہ: 409
(24) (یہ سب کچھ اس لیے ہوا) تاکہ اللہ سچوں کو اُن کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کر لے، بے شک اللہ غفور و رحیم ہے
سورہ: Al-Aḥzāb - آیت: 24  - پارہ: 21 - صفحہ: 421
(4) اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم
سورہ: Saba’ - آیت: 4  - پارہ: 22 - صفحہ: 428
(37) یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے یہی لوگ ہیں جن کے لیے اُن کے عمل کی دہری جزا ہے، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے
سورہ: Saba’ - آیت: 37  - پارہ: 22 - صفحہ: 432
(80) ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 80  - پارہ: 23 - صفحہ: 449
(105) تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 105  - پارہ: 23 - صفحہ: 450
(110) ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 110  - پارہ: 23 - صفحہ: 450
(121) ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 121  - پارہ: 23 - صفحہ: 450
(131) ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 131  - پارہ: 23 - صفحہ: 451
(34) انہیں اپنے رب کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا
(35) تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے اُن کے لحاظ سے اُن کو اجر عطا فرمائے
سورہ: Az-Zumar - آیت: 34-35 - پارہ: 24 - صفحہ: 462
(14) ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے اُن اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں
سورہ: Al-Aḥqāf - آیت: 14  - پارہ: 26 - صفحہ: 503
(12) اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کریگا
سورہ: Al-Insān - آیت: 12  - پارہ: 29 - صفحہ: 579
(22) یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہے
سورہ: Al-Insān - آیت: 22  - پارہ: 29 - صفحہ: 579
(44) ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 44  - پارہ: 29 - صفحہ: 581
(36) جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے
سورہ: An-Naba’ - آیت: 36  - پارہ: 30 - صفحہ: 583
(8) اُن کی جزا اُن کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو
سورہ: Al-Bayyinah - آیت: 8  - پارہ: 30 - صفحہ: 599


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers