قرآن کریم میں عمل کی ترغیب کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(146) اِس سے پہلے کتنے ہی نبی ایسے گزر چکے ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سے خدا پرستوں نے جنگ کی اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں اُن پر پڑیں ان سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے، انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی، وہ (باطل کے آگے) سرنگوں نہیں ہوئے ایسے ہی صابروں کو اللہ پسند کرتا ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 146  - پارہ: 4 - صفحہ: 68
(104) اِس گروہ کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں اور تم اللہ سے اُس چیز کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم و دانا ہے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 104  - پارہ: 5 - صفحہ: 95
(135) اے محمدؐ! کہہ دو کہ لوگو! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور میں بھی اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے، بہر حال یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 135  - پارہ: 8 - صفحہ: 145
(117) اللہ نے معاف کر دیا نبیؐ کو اور ان مہاجرین و انصار کو جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت میں نبیؐ کا ساتھ دیا اگر چہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہو چکے تھے (مگر جب انہوں نے اس کجی کا اتباع نہ کیا بلکہ نبیؐ کا ساتھ ہی دیا تو) اللہ نے انہیں معاف کر دیا، بے شک اُس کا معاملہ اِن لوگوں کے ساتھ شفقت و مہربانی کا ہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 117  - پارہ: 11 - صفحہ: 205
(19) اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے، اور ہو وہ مومن، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 19  - پارہ: 15 - صفحہ: 284
(42) جا، تُو اور تیرا بھائی میری نشانیوں کے ساتھ ا ور دیکھو، تم میری یاد میں تقصیر نہ کرنا
سورہ: Ṭā-Hā - آیت: 42  - پارہ: 16 - صفحہ: 314
(39) ان سے صاف کہو کہ "اے میری قوم کے لوگو، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
سورہ: Az-Zumar - آیت: 39  - پارہ: 24 - صفحہ: 462
(39) اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے
(40) اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی
سورہ: An-Najm - آیت: 39-40 - پارہ: 27 - صفحہ: 527
(15) وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے، چلو اُس کی چھاتی پر اور کھاؤ خدا کا رزق، اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے
سورہ: Al-Mulk - آیت: 15  - پارہ: 29 - صفحہ: 563
(22) یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہے
سورہ: Al-Insān - آیت: 22  - پارہ: 29 - صفحہ: 579
(4) درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں
سورہ: Al-Lail - آیت: 4  - پارہ: 30 - صفحہ: 595


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers