قرآن کریم میں کافروں کو حقیر سمجھنا کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(53) کیا حکومت میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ دوسروں کو ایک پھوٹی کوڑی تک نہ دیتے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 53  - پارہ: 5 - صفحہ: 87
(149) پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 149  - پارہ: 23 - صفحہ: 451
(157) تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 157  - پارہ: 23 - صفحہ: 452
(15) جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے
سورہ: Al-Jāthiyah - آیت: 15  - پارہ: 25 - صفحہ: 500
(21) کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم اُنہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کر دیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہو جائے؟ بہت بُرے حکم ہیں جو یہ لوگ لگاتے ہیں
سورہ: Al-Jāthiyah - آیت: 21  - پارہ: 25 - صفحہ: 500
(30) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کے حق میں ہم گردش ایام کا انتظار کر رہے ہیں؟
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 30  - پارہ: 27 - صفحہ: 524
(46) جس دن نہ اِن کی اپنی کوئی چال اِن کے کسی کام آئے گی نہ کوئی اِن کی مدد کو آئے گا
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 46  - پارہ: 27 - صفحہ: 525
(35) کیا ہم فرماں برداروں کا حال مجرموں کا سا کر دیں؟
سورہ: Al-Qalam - آیت: 35  - پارہ: 29 - صفحہ: 565
(47) کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟
سورہ: Al-Qalam - آیت: 47  - پارہ: 29 - صفحہ: 566
(36) پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے،
(37) گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟
(38) کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟
(39) ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں
سورہ: Al-Ma‘ārij - آیت: 36-37-38-39 - پارہ: 29 - صفحہ: 569


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers