قرآن کریم میں دولت کا فتنہ (مال کے ذریعے آزمائش) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(28) اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 28  - پارہ: 9 - صفحہ: 180
(83) انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے، اور جب ذرا مصیبت سے دو چار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 83  - پارہ: 15 - صفحہ: 290
(76) یہ ایک واقعہ ہے کہ قارون موسیٰؑ کی قوم کا ایک شخص تھا، پھر وہ اپنی قوم کے خلاف سرکش ہو گیا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ ان کی کنجیاں طاقت ور آدمیوں کی ایک جماعت مشکل سے اُٹھا سکتی تھی ایک دفعہ جب اس کی قوم کے لوگوں نے اُس سے کہا "پھول نہ جا، اللہ پھولنے والوں کو پسند نہیں کرتا
سورہ: Al-Qaṣaṣ - آیت: 76  - پارہ: 20 - صفحہ: 394
(82) اب وہی لوگ جو کل اس کی منزلت کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے "افسوس، ہم بھول گئے تھے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تلا دیتا ہے اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دَھنسا دیتا افسوس ہم کو یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے"
سورہ: Al-Qaṣaṣ - آیت: 82  - پارہ: 20 - صفحہ: 395
(27) اگر اللہ اپنے سب بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کر دیتے، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے نازل کرتا ہے، یقیناً وہ اپنے بندوں سے با خبر ہے اور اُن پر نگاہ رکھتا ہے
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 27  - پارہ: 25 - صفحہ: 486
(20) خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہو گئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہو گئے پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے اِس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیں
سورہ: Al-Ḥadīd - آیت: 20  - پارہ: 27 - صفحہ: 540
(15) تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے
سورہ: At-Taghābun - آیت: 15  - پارہ: 28 - صفحہ: 557
(21) نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں
سورہ: Nūḥ - آیت: 21  - پارہ: 29 - صفحہ: 571
(8) اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی
(9) اور بھلائی کو جھٹلایا
(10) اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے
(11) اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟
سورہ: Al-Lail - آیت: 8-9-10-11 - پارہ: 30 - صفحہ: 595
(6) ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
(7) اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
سورہ: Al-‘Alaq - آیت: 6-7 - پارہ: 30 - صفحہ: 597
(1) تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
(2) یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
(3) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
(4) پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
(5) ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
(6) تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
سورہ: At-Takāthur - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 600
(8) پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
سورہ: At-Takāthur - آیت: 8  - پارہ: 30 - صفحہ: 600
(1) تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
(2) جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا
(3) وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا
(4) ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا
سورہ: Al-Humazah - آیت: 1-2-3-4 - پارہ: 30 - صفحہ: 601


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers