قرآن کریم میں حیات کی ابتدا (نشأة الحیاة) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(59) اللہ کے نزدیک عیسیٰؑ کی مثال آدمؑ کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہو جا اور وہ ہو گیا
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 59  - پارہ: 3 - صفحہ: 57
(51) میں نے آسمان و زمین پیدا کرتے وقت اُن کو نہیں بلایا تھا اور نہ خود اُن کی اپنی تخلیق میں انہیں شریک کیا تھا میرا یہ کام نہیں ہے کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مدد گار بنایا کروں
سورہ: Al-Kahf - آیت: 51  - پارہ: 15 - صفحہ: 299
(19) کیا اِن لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقیناً یہ (اعادہ تو) اللہ کے لیے آسان تر ہے
(20) ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اُس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے
سورہ: Al-‘Ankabūt - آیت: 19-20 - پارہ: 20 - صفحہ: 398
(19) وہ زندہ میں سے مُردے کو نکالتا ہے اور مُردے میں سے زندہ کو نکالتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے اسی طرح تم لوگ بھی (حالت موت سے) نکال لیے جاؤ گے
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 19  - پارہ: 21 - صفحہ: 406
(64) وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا رب
سورہ: Ghāfir - آیت: 64  - پارہ: 24 - صفحہ: 474
(4) ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا
سورہ: At-Tīn - آیت: 4  - پارہ: 30 - صفحہ: 597


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers