Surah Abasa with urdu translation read online full
سورہ عبس مکمل اردو ترجمہ
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ ﴿1﴾ (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے |
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ ﴿2﴾ کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا |
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ ﴿3﴾ اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا |
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ ﴿4﴾ یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا |
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ ﴿5﴾ جو پروا نہیں کرتا |
فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ ﴿6﴾ اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو |
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ﴿7﴾ حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں |
وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ ﴿8﴾ اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا |
وَهُوَ يَخْشَىٰ ﴿9﴾ اور (خدا سے) ڈرتا ہے |
فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ﴿10﴾ اس سے تم بےرخی کرتے ہو |
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ﴿11﴾ دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے |
فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ ﴿12﴾ پس جو چاہے اسے یاد رکھے |
فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ﴿13﴾ قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) |
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ﴿14﴾ جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں |
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ﴿15﴾ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں |
كِرَامٍ بَرَرَةٍ ﴿16﴾ جو سردار اور نیکو کار ہیں |
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ ﴿17﴾ انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے |
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ﴿18﴾ اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ |
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ﴿19﴾ نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا |
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ﴿20﴾ پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا |
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ﴿21﴾ پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا |
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ ﴿22﴾ پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا |
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ ﴿23﴾ کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا |
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ ﴿24﴾ تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے |
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا ﴿25﴾ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا |
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا ﴿26﴾ پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا |
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا ﴿27﴾ پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا |
وَعِنَبًا وَقَضْبًا ﴿28﴾ اور انگور اور ترکاری |
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا ﴿29﴾ اور زیتون اور کھجوریں |
وَحَدَائِقَ غُلْبًا ﴿30﴾ اور گھنے گھنے باغ |
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا ﴿31﴾ اور میوے اور چارا |
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ ﴿32﴾ (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا |
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ ﴿33﴾ تو جب (قیامت کا) غل مچے گا |
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ﴿34﴾ اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا |
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ﴿35﴾ اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے |
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ﴿36﴾ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے |
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ﴿37﴾ ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا |
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ﴿38﴾ اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے |
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ﴿39﴾ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) |
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ﴿40﴾ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی |
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ﴿41﴾ (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی |
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ﴿42﴾ یہ کفار بدکردار ہیں |
Surah with urdu translation read online full
Surah Abasa mp3 download online full
سورہ عبس mp3 : سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے قاری کا انتخاب کریں سورہ عبس اعلی معیار کے ساتھ مکمل کریں
Ahmad Al-Ajmi
Ibrahim Al-Akhdar
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Hatem Fareed
Khalifa Al Tunaiji
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Al Shatri
Salah Bukhatir
Abdul Basit
Al Ossi
Abdul Rashid Sufi
Az Zahrani
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Ali Al Hudhaifi
Ali Jaber
Al Shorbaji
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Mohamed Ayoub
Al Muhaisni
Muhammad Jibril
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Nasser Al Qatami
Wadih Al Yamani
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers