قرآن کریم میں اللہ کی یاد دہانی کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(70) چھوڑو اُن لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا کیے ہوئے ہے ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو کہ کہیں کوئی شخص اپنے کیے کرتوتوں کے وبال میں گرفتار نہ ہو جائے، اور گرفتار بھی اِس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانے والا کوئی حامی و مدد گار اور کوئی سفارشی اس کے لیے نہ ہو، اور گر وہ ہر ممکن چیز فدیہ میں دے کر چھوٹنا چاہے تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے، کیونکہ ایسے لوگ تو خود اپنی کمائی کے نتیجہ میں پکڑے جائیں گے، ان کو تو اپنے انکار حق کے معاوضہ میں کھولتا ہوا پانی پینے کو اور درد ناک عذاب بھگتنے کو ملے گا
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 70  - پارہ: 7 - صفحہ: 136
(55) البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 55  - پارہ: 27 - صفحہ: 523
(29) پس اے نبیؐ، تم نصیحت کیے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 29  - پارہ: 27 - صفحہ: 524
(3) تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے
سورہ: ‘Abasa - آیت: 3  - پارہ: 30 - صفحہ: 585
(11) ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے
سورہ: ‘Abasa - آیت: 11  - پارہ: 30 - صفحہ: 585
(9) لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو
سورہ: Al-A‘lā - آیت: 9  - پارہ: 30 - صفحہ: 591
(21) اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
سورہ: Al-Ghāshiyah - آیت: 21  - پارہ: 30 - صفحہ: 592


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers