قرآن کریم میں فؤاد (جذبات اور سمجھ کا مرکز) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(110) ہم اُسی طرح ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر رہے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ اس پر ایمان نہیں لائے تھے ہم انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکنے کے لیے چھوڑے دیتے ہیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 110  - پارہ: 7 - صفحہ: 141
(113) (یہ سب کچھ ہم انہیں اسی لیے کرنے دے رہے ہیں کہ) جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے دل اِس (خوشنما دھوکے) کی طرف مائل ہوں اور وہ اس سے راضی ہو جائیں اور اُن برائیوں کا اکتساب کریں جن کا اکتساب وہ کرنا چاہتے ہیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 113  - پارہ: 8 - صفحہ: 142
(120) اور اے محمدؐ، یہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں، وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعے سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی
سورہ: Hūd - آیت: 120  - پارہ: 12 - صفحہ: 235
(37) پروردگار، میں نے ایک بے آب و گیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے پروردگار، یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں، لہٰذا تو لوگوں کے دلوں کو اِن کا مشتاق بنا اور انہیں کھانے کو پھل دے، شاید کہ یہ شکر گزار بنیں
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 37  - پارہ: 13 - صفحہ: 260
(43) سر اٹھائے بھاگے چلے جا رہے ہیں، نظریں اوپر جمی ہیں اور دل اڑے جاتے ہیں
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 43  - پارہ: 13 - صفحہ: 261
(78) اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اُس نے تمہیں کان دیے، آنکھیں دیں، اور سوچنے والے دل دیے، اس لیے کہ تم شکر گزار بنو
سورہ: An-Naḥl - آیت: 78  - پارہ: 14 - صفحہ: 275
(78) وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 78  - پارہ: 18 - صفحہ: 347
(32) منکرین کہتے ہیں "اِس شخص پر سارا قرآن ایک ہی وقت میں کیوں نہ اتار دیا گیا؟" ہاں، ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کو اچھی طرح ہم تمہارے ذہن نشین کرتے رہیں اور (اسی غرض کے لیے) ہم نے اس کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ الگ الگ اجزاء کی شکل دی ہے
سورہ: Al-Furqān - آیت: 32  - پارہ: 19 - صفحہ: 362
(10) اُدھر موسیٰؑ کی ماں کا دل اڑا جا رہا تھا وہ اس راز کو فاش کر بیٹھتی اگر ہم اس کی ڈھارس نہ بندھا دیتے تاکہ وہ (ہمارے وعدے پر) ایمان لانے والوں میں سے ہو
سورہ: Al-Qaṣaṣ - آیت: 10  - پارہ: 20 - صفحہ: 386
(9) پھر اس کو نِک سُک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی، اور تم کو کان دیے، آنکھیں دیں اور دِل دیے تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
سورہ: As-Sajdah - آیت: 9  - پارہ: 21 - صفحہ: 415
(26) اُن کو ہم نے وہ کچھ دیا تھا جو تم لوگوں کو نہیں دیا ہے اُن کو ہم نے کان، آنکھیں اور دل، سب کچھ دے رکھے تھے، مگر نہ وہ کان اُن کے کسی کام آئے، نہ آنکھیں، نہ دل، کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے، اور اُسی چیز کے پھیر میں وہ آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
سورہ: Al-Aḥqāf - آیت: 26  - پارہ: 26 - صفحہ: 505
(11) نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا
سورہ: An-Najm - آیت: 11  - پارہ: 27 - صفحہ: 526
(23) اِن سے کہو اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں اور سوچنے سمجھنے والے دل دیے، مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو
سورہ: Al-Mulk - آیت: 23  - پارہ: 29 - صفحہ: 563
(7) جو دلوں تک پہنچے گی
سورہ: Al-Humazah - آیت: 7  - پارہ: 30 - صفحہ: 601


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers