قرآن کریم میں زبور (حضرت داؤد علیہ السلام کی کتاب) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(184) اب اے محمدؐ! اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے جھٹلائے جا چکے ہیں جو کھلی کھلی نشانیاں اور صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 184  - پارہ: 4 - صفحہ: 74
(163) اے محمدؐ! ہم نے تمہاری طرف اُسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوحؑ اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ہم نے ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ، عیسیٰؑ، ایوبؑ، یونسؑ، ہارونؑ اور سلیمانؑ کی طرف وحی بھیجی ہم نے داؤدؑ کو زبور دی
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 163  - پارہ: 6 - صفحہ: 104
(44) پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا، اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے سامنے اُس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو اُن کے لیے اتاری گئی ہے، اور تاکہ لوگ (خود بھی) غور و فکر کریں
سورہ: An-Naḥl - آیت: 44  - پارہ: 14 - صفحہ: 272
(55) تیرا رب زمین اور آسمانوں کی مخلوقات کو زیادہ جانتا ہے ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض سے بڑھ کر مرتبے دیے، اور ہم نے ہی داؤدؑ کو زبور دی تھی
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 55  - پارہ: 15 - صفحہ: 287
(105) اور زَبور میں ہم نصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 105  - پارہ: 17 - صفحہ: 331
(53) مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 53  - پارہ: 18 - صفحہ: 345
(196) اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 196  - پارہ: 19 - صفحہ: 375
(25) اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں اُن کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے
سورہ: Fāṭir - آیت: 25  - پارہ: 22 - صفحہ: 437
(43) کیا تمہارے کفار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟
سورہ: Al-Qamar - آیت: 43  - پارہ: 27 - صفحہ: 530
(52) جو کچھ اِنہوں نے کیا ہے وہ سب دفتروں میں درج ہے
سورہ: Al-Qamar - آیت: 52  - پارہ: 27 - صفحہ: 531


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers