قرآن کریم میں یوم القیامت کے نام کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
📖 قرآن میں یوم القیامت کے نام - ایک حصہ منتخب کریں
(4) جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 4 - پارہ: 1 - صفحہ: 2
(31) نقصان میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے اپنی ملاقات کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیا جب اچانک وہ گھڑی آ جائے گی تو یہی لوگ کہیں گے "افسوس! ہم سے اس معاملہ میں کیسی تقصیر ہوئی" اور اِن کا حال یہ ہوگا کہ اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے دیکھو! کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 31 - پارہ: 7 - صفحہ: 131
(33) آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی
سورہ: ‘Abasa - آیت: 33 - پارہ: 30 - صفحہ: 585
(1) کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
سورہ: Al-Ghāshiyah - آیت: 1 - پارہ: 30 - صفحہ: 592
(4) ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 4 - پارہ: 29 - صفحہ: 566
(1) عظیم حادثہ!
(2) کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟
سورہ: Al-Qāri‘ah - آیت: 1-2 - پارہ: 30 - صفحہ: 600
(85) اے نبیؐ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے اِن لوگوں سے کہہ دو کہ "میرا رب خُوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھُلی گمراہی میں کون مُبتلا ہے"
سورہ: Al-Qaṣaṣ - آیت: 85 - پارہ: 20 - صفحہ: 396
(1) جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 1 - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(56) مگر جو علم اور ایمان سے بہرہ مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روزِ حشر تک پڑے رہے ہو، سو یہ وہی روزِ حشر ہے، لیکن تم جانتے نہ تھے
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 56 - پارہ: 21 - صفحہ: 410
(9) (اِس کا پتا تمہیں اس روز چل جائے گا) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا وہ دن ہوگا ایک دوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے
سورہ: At-Taghābun - آیت: 9 - پارہ: 28 - صفحہ: 556
(15) وہ بلند درجوں والا، مالک عرش ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے روح نازل کر دیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دے
سورہ: Ghāfir - آیت: 15 - پارہ: 24 - صفحہ: 468
(7) ہاں، اِسی طرح اے نبیؐ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز (شہر مکہ) اور اُس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جن کے آنے میں کوئی شک نہیں ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 7 - پارہ: 25 - صفحہ: 483
(39) اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا
سورہ: Maryam - آیت: 39 - پارہ: 16 - صفحہ: 308
(77) رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں، تو ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں، اللہ قیامت کے روز نہ اُن سے بات کرے گا نہ اُن کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا، بلکہ اُن کے لیے تو سخت دردناک سزا ہے
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 77 - پارہ: 3 - صفحہ: 59
(20) اور پھر صور پھونکا گیا، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا
سورہ: Qāf - آیت: 20 - پارہ: 26 - صفحہ: 519


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers