قرآن کریم میں غصہ - بے قابو غصے کی حرمت کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(133) دوڑ کر چلو اُ س راہ پر جو تمہارے رب کی بخشش اور اُس جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے، اور وہ اُن خدا ترس لوگوں کے لیے مہیا کی گئی
(134) جو ہر حال میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں خواہ بد حال ہوں یا خوش حال، جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 133-134 - پارہ: 4 - صفحہ: 67
(15) اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 15  - پارہ: 10 - صفحہ: 189
(36) جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
(37) جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور اگر غصہ آ جائے تو درگزر کر جا تے ہیں
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 36-37 - پارہ: 25 - صفحہ: 487
(1) ٹوٹ گئے ابولہب کے ہاتھ اور نامراد ہو گیا وہ
(2) اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا
(3) ضرور وہ شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا
(4) اور (اُس کے ساتھ) اُس کی جورو بھی، لگائی بجھائی کرنے والی
(5) اُس کی گردن میں مونجھ کی رسی ہوگی
سورہ: Al-Masad - آیت: 1-2-3-4-5 - پارہ: 30 - صفحہ: 603


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers