سورة البلد بالأردية
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ(1) ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم |
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ(2) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو |
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ(3) اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم |
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ(4) کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے |
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ(5) کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا |
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا(6) کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا |
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ(7) کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں |
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ(8) بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ |
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ(9) اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) |
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ(10) (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے |
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ(11) مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ(12) اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ |
فَكُّ رَقَبَةٍ(13) کسی (کی) گردن کا چھڑانا |
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ(14) یا بھوک کے دن کھانا کھلانا |
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ(15) یتیم رشتہ دار کو |
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ(16) یا فقیر خاکسار کو |
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ(17) پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے |
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ(18) یہی لوگ صاحب سعادت ہیں |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ(19) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں |
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ(20) یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے |
المزيد من السور باللغة الأردية:
تحميل سورة البلد بصوت أشهر القراء :
قم باختيار القارئ للاستماع و تحميل سورة البلد كاملة بجودة عالية
أحمد العجمي
خالد الجليل
سعد الغامدي
سعود الشريم
عبد الباسط
عبد الله الجهني
علي الحذيفي
فارس عباد
ماهر المعيقلي
محمد جبريل
المنشاوي
الحصري
مشاري العفاسي
ناصر القطامي
ياسر الدوسري
Wednesday, December 18, 2024
لا تنسنا من دعوة صالحة بظهر الغيب