قرآن کریم میں قوم ثمود کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(73) اور ثمود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالحؑ کو بھیجا اس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی دلیل آ گئی ہے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی کے طور پر ہے، لہٰذا اسے چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے اس کو کسی برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک درد ناک عذاب تمہیں آ لے گا
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 73  - پارہ: 8 - صفحہ: 159
(70) کیا اِن لوگوں کو اپنے پیش روؤں کی تاریخ نہیں پہنچی؟ نوحؑ کی قوم، عاد، ثمود، ابراہیمؑ کی قوم، مدین کے لوگ اور وہ بستیاں جنہیں الٹ دیا گیا اُن کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے، پھر یہ اللہ کا کام نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا مگر وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والے تھے
سورہ: At-Taubah - آیت: 70  - پارہ: 10 - صفحہ: 198
(61) اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالحؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اُ س کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے اور یہاں تم کو بسایا ہے لہٰذا تم اس سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، یقیناً میرا رب قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے"
سورہ: Hūd - آیت: 61  - پارہ: 12 - صفحہ: 228
(68) کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے سنو! ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا سنو! دور پھینک دیے گئے ثمود!
سورہ: Hūd - آیت: 68  - پارہ: 12 - صفحہ: 229
(89) اور اے برادران قوم، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخر کار تم پر بھی وہی عذاب آ کر رہے جو نوحؑ یا ہودؑ یا صالحؑ کی قوم پر آیا تھا اور لوطؑ کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے
سورہ: Hūd - آیت: 89  - پارہ: 12 - صفحہ: 232
(9) کیا تمہیں اُن قوموں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں؟ قوم نوحؑ، عاد، ثمود اور اُن کے بعد آنے والی بہت سی قومیں جن کا شمار اللہ ہی کو معلوم ہے؟ اُن کے رسول جب اُن کے پاس صاف صاف باتیں اور کھلی کھلی نشانیاں لیے ہوئے آئے تو اُنہوں نے اپنے منہ میں ہاتھ دبا لیے اور کہا کہ "جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دیتے ہو اُس کی طرف سے ہم سخت خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں"
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 9  - پارہ: 13 - صفحہ: 256
(80) حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 80  - پارہ: 14 - صفحہ: 266
(59) اور ہم کو نشانیاں بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ اِن سے پہلے کے لوگ اُن کو جھٹلا چکے ہیں (چنانچہ دیکھ لو) ثمود کو ہم نے علانیہ اونٹنی لا کر دی اور اُنہوں نے اس پر ظلم کیا ہم نشانیاں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر ڈریں
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 59  - پارہ: 15 - صفحہ: 288
(42) اے نبیؐ، اگر وہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اُن سے پہلے قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 42  - پارہ: 17 - صفحہ: 337
(38) اِسی طرح عاد اور ثمود اور اصحاب الرس اور بیچ کی صدیوں کے بہت سے لوگ تباہ کیے گئے
سورہ: Al-Furqān - آیت: 38  - پارہ: 19 - صفحہ: 363
(141) ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 141  - پارہ: 19 - صفحہ: 373
(45) اور ثمود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالح کو (یہ پیغام دے کر) بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو، تو یکایک وہ دو متخاصم فریق بن گئے
سورہ: An-Naml - آیت: 45  - پارہ: 19 - صفحہ: 381
(38) اور عاد و ثمود کو ہم نے ہلاک کیا، تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو جہاں وہ رہتے تھے اُن کے اعمال کو شیطان نے اُن کے لیے خوشنما بنا دیا اور انہیں راہِ راست سے برگشتہ کر دیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھتے تھے
سورہ: Al-‘Ankabūt - آیت: 38  - پارہ: 20 - صفحہ: 400
(13) اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے
سورہ: Ṣād - آیت: 13  - پارہ: 23 - صفحہ: 453
(31) جیسا دن قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا
سورہ: Ghāfir - آیت: 31  - پارہ: 24 - صفحہ: 470
(13) اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا
سورہ: Fuṣṣilat - آیت: 13  - پارہ: 24 - صفحہ: 478
(17) رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑا
سورہ: Fuṣṣilat - آیت: 17  - پارہ: 24 - صفحہ: 478
(12) اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور اصحاب الرس، اور ثمود
سورہ: Qāf - آیت: 12  - پارہ: 26 - صفحہ: 518
(43) اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 43  - پارہ: 27 - صفحہ: 522
(51) اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا
سورہ: An-Najm - آیت: 51  - پارہ: 27 - صفحہ: 528
(23) ثمود نے تنبیہات کو جھٹلایا
سورہ: Al-Qamar - آیت: 23  - پارہ: 27 - صفحہ: 529
(5) تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 5  - پارہ: 29 - صفحہ: 566
(50) ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 50  - پارہ: 29 - صفحہ: 568
(18) فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟
سورہ: Al-Burūj - آیت: 18  - پارہ: 30 - صفحہ: 590
(9) اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟
سورہ: Al-Fajr - آیت: 9  - پارہ: 30 - صفحہ: 593
(11) ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا
سورہ: Ash-Shams - آیت: 11  - پارہ: 30 - صفحہ: 595


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers