قرآن کریم میں الجحیم (دہکتی آگ) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(119) (اس سے بڑھ کر نشانی کیا ہوگی کہ) ہم نے تم کو علم حق کے ساتھ خوش خبری دینے والا ور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں، ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 119  - پارہ: 1 - صفحہ: 18
(10) رہے وہ لوگ جو کفر کریں اور اللہ کی آیات کو جھٹلائیں، تو وہ دوزخ میں جانے والے ہیں
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 10  - پارہ: 6 - صفحہ: 109
(86) رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلایا، تو وہ جہنم کے مستحق ہیں
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 86  - پارہ: 7 - صفحہ: 122
(113) نبیؐ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، زیبا نہیں ہے کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنم کے مستحق ہیں
سورہ: At-Taubah - آیت: 113  - پارہ: 11 - صفحہ: 205
(51) اور جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 51  - پارہ: 17 - صفحہ: 338
(91) اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 91  - پارہ: 19 - صفحہ: 371
(23) پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 23  - پارہ: 23 - صفحہ: 446
(55) یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 55  - پارہ: 23 - صفحہ: 448
(64) وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 64  - پارہ: 23 - صفحہ: 448
(68) اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 68  - پارہ: 23 - صفحہ: 448
(97) انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 97  - پارہ: 23 - صفحہ: 449
(163) مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 163  - پارہ: 23 - صفحہ: 452
(7) عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں: "اے ہمارے رب، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے
سورہ: Ghāfir - آیت: 7  - پارہ: 24 - صفحہ: 467
(47) " پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ
سورہ: Ad-Dukhān - آیت: 47  - پارہ: 25 - صفحہ: 498
(56) وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،
سورہ: Ad-Dukhān - آیت: 56  - پارہ: 25 - صفحہ: 498
(18) لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 18  - پارہ: 27 - صفحہ: 524
(94) اور جہنم میں جھونکا جانا
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 94  - پارہ: 27 - صفحہ: 537
(19) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں
سورہ: Al-Ḥadīd - آیت: 19  - پارہ: 27 - صفحہ: 540
(31) پھر اِسے جہنم میں جھونک دو
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 31  - پارہ: 29 - صفحہ: 567
(12) ہمارے پاس (ان کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ
سورہ: Al-Muzzammil - آیت: 12  - پارہ: 29 - صفحہ: 574
(36) اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 36  - پارہ: 30 - صفحہ: 584
(39) دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 39  - پارہ: 30 - صفحہ: 584
(12) اور جب جہنم دہکائی جائے گی
سورہ: At-Takwīr - آیت: 12  - پارہ: 30 - صفحہ: 586
(14) اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے
سورہ: Al-Infiṭār - آیت: 14  - پارہ: 30 - صفحہ: 587
(16) پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
سورہ: Al-Muṭaffifīn - آیت: 16  - پارہ: 30 - صفحہ: 588
(6) تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
سورہ: At-Takāthur - آیت: 6  - پارہ: 30 - صفحہ: 600


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers