قرآن کریم میں قرآن میں پہاڑ کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(74) یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین میں یہ منزلت بخشی کہ تم اُس کے ہموار میدانوں میں عالی شان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو"
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 74  - پارہ: 8 - صفحہ: 160
(43) اُس نے پلٹ کر جواب دیا "میں ابھی ایک پہاڑ پر چڑھا جاتا ہوں جو مجھے پانی سے بچا لے گا" نوحؑ نے کہا، آج کوئی چیز اللہ کے حکم سے بچانے والی نہیں ہے سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے" اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہو گئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہو گیا
سورہ: Hūd - آیت: 43  - پارہ: 12 - صفحہ: 226
(19) ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 19  - پارہ: 14 - صفحہ: 263
(82) وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 82  - پارہ: 14 - صفحہ: 266
(15) اُس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم کو لے کر ڈھلک نہ جائے اس نے د ریا جاری کیے اور قدرتی راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤ
سورہ: An-Naḥl - آیت: 15  - پارہ: 14 - صفحہ: 269
(47) فکر اُس دن کی ہونی چاہیے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے، اور تم زمین کو بالکل برہنہ پاؤ گے، اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ (اگلوں پچھلوں میں سے) ایک بھی نہ چھوٹے گا
سورہ: Al-Kahf - آیت: 47  - پارہ: 15 - صفحہ: 299
(90) قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر جائیں
سورہ: Maryam - آیت: 90  - پارہ: 16 - صفحہ: 311
(105) یہ لوگ تم سے پُوچھتے ہیں کہ آخر اُس دن یہ پہاڑ کہاں چلے جائیں گے؟ کہو کہ میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا
(106) اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا
(107) کہ اس میں تم کوئی بل اور سلوٹ نہ دیکھو گے
سورہ: Ṭā-Hā - آیت: 105-106-107 - پارہ: 16 - صفحہ: 319
(31) اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تاکہ وہ انہیں لے کر ڈھلک نہ جائے اور اس میں کشادہ راہیں بنا دیں، شاید کہ لوگ اپنا راستہ معلوم کر لیں
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 31  - پارہ: 17 - صفحہ: 324
(79) اُس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمانؑ کو سمجھا دیا، حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا داؤدؑ کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخّر کر دیا تھا جو تسبیح کرتے تھے، اِس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 79  - پارہ: 17 - صفحہ: 328
(18) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے آگے سربسجود ہیں وہ سب جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں، سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان اور بہت سے وہ لوگ بھی جو عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں؟ اور جسے اللہ ذلیل و خوار کر دے اُسے پھر کوئی عزّت دینے والا نہیں ہے، اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 18  - پارہ: 17 - صفحہ: 334
(149) تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو
(150) اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 149-150 - پارہ: 19 - صفحہ: 373
(61) اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (اِن کاموں میں شریک) ہے؟ نہیں، بلکہ اِن میں سے اکثر لوگ نادان ہیں
سورہ: An-Naml - آیت: 61  - پارہ: 20 - صفحہ: 382
(10) اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں اُس نے زمین میں پہاڑ جما دیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈھلک نہ جائے اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلا دیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اگا دیں
سورہ: Luqmān - آیت: 10  - پارہ: 21 - صفحہ: 411
(72) ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اُسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے اور اس سے ڈر گئے، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے
سورہ: Al-Aḥzāb - آیت: 72  - پارہ: 22 - صفحہ: 427
(10) ہم نے داؤدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیا
سورہ: Saba’ - آیت: 10  - پارہ: 22 - صفحہ: 429
(27) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں پہاڑوں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں
سورہ: Fāṭir - آیت: 27  - پارہ: 22 - صفحہ: 437
(18) ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے
(19) پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے
سورہ: Ṣād - آیت: 18-19 - پارہ: 23 - صفحہ: 454
(10) اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیا کر دیا یہ سب کام چار دن میں ہو گئے
سورہ: Fuṣṣilat - آیت: 10  - پارہ: 24 - صفحہ: 477
(10) اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 10  - پارہ: 27 - صفحہ: 523
(5) اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
(6) کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 5-6 - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(14) اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 14  - پارہ: 29 - صفحہ: 567
(9) اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے
سورہ: Al-Ma‘ārij - آیت: 9  - پارہ: 29 - صفحہ: 568
(14) یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں
سورہ: Al-Muzzammil - آیت: 14  - پارہ: 29 - صفحہ: 574
(10) اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 10  - پارہ: 29 - صفحہ: 580
(27) اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 27  - پارہ: 29 - صفحہ: 581
(7) اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا
سورہ: An-Naba’ - آیت: 7  - پارہ: 30 - صفحہ: 582
(20) اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے
سورہ: An-Naba’ - آیت: 20  - پارہ: 30 - صفحہ: 582
(32) اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 32  - پارہ: 30 - صفحہ: 584
(3) اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
سورہ: At-Takwīr - آیت: 3  - پارہ: 30 - صفحہ: 586
(19) پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
سورہ: Al-Ghāshiyah - آیت: 19  - پارہ: 30 - صفحہ: 592
(5) اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے
سورہ: Al-Qāri‘ah - آیت: 5  - پارہ: 30 - صفحہ: 600


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers