Surah Nisa Ayat 50 Tafseer Ibn Katheer Urdu
﴿انظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۖ وَكَفَىٰ بِهِ إِثْمًا مُّبِينًا﴾
[ النساء: 50]
دیکھو یہ خدا پر کیسا جھوٹ (طوفان) باندھتے ہیں اور یہی گناہ صریح کافی ہے
Surah Nisa Urduتفسیر احسن البیان - Ahsan ul Bayan
( 1 ) یعنی مذکورہ دعوائے تزکیہ کرکے۔
( 2 ) یعنی ان کی یہ حرکت اپنی پاکیزگی کا ادعا ان کے کذب وافترا کے لئے کافی ہے۔ قرآن کریم کی اس آیت اور اس کی شان نزول کی روایات سے معلوم ہوا کہ ایک دوسرے کی مدح وتوصیف بالخصوص تزکیہ نفوس کا دعویٰ کرنا صحیح اور جائز نہیں۔ اسی بات کو قرآن کریم کے دوسرے مقام پر اس طرح فرمایا گیا۔ ” فَلا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى “ ( النجم: 32 ) ” اپنے نفسوں کی پاکیزگی اور ستائش مت کرو، اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، تم میں متقی کون ہے؟ “ حدیث میں ہے حضرت مقداد ( رضي الله عنه ) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ( صلى الله عليه وسلم ) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم تعریف کرنے والوں کے چہروں پرمٹی ڈال دیں ” أَنْ نَحْثُوَ فِي وُجُوهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ “ ( صحیح مسلم، کتاب الزھد ) ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ( صلى الله عليه وسلم ) نے ایک آدمی کو ایک دوسرے آدمی کی تعریف کرتے سنا تو آپ ( صلى الله عليه وسلم ) نے فرمایا: ” وَيْحَكَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ “ ” افسوس ہے تچھ پر تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی “ پھر فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو کسی کا لامحالہ تعریف کرنی ہے تو اس طرح کہا کرے ” أَحْسِبُهُ کذا “ میں اسے اس طرح گمان کرتا ہوں، اللہ پر کسی کا تزکیہ بیان نہ کرے ( صحيح بخاري كتاب الشهادات والأدب- مسلم كتاب الزهد )
Tafsir Bayan ul Quran - Dr. Israr Ahmad
آیت 50 اُنْظُرْ کَیْفَ یَفْتَرُوْنَ عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ ط وَکَفٰی بِہٖٓ اِثْمًا مُّبِیْنًا یعنی ان کی گرفت کے لیے اور ان کو عذاب دینے کے لیے یہی ایک بات کافی ہے جو انہوں نے گھڑی ‘ ہے۔
انظر كيف يفترون على الله الكذب وكفى به إثما مبينا
سورة: النساء - آية: ( 50 ) - جزء: ( 5 ) - صفحة: ( 86 )Surah Nisa Ayat 50 meaning in urdu
دیکھو تو سہی، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہ گا ر ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے
| English | Türkçe | Indonesia |
| Русский | Français | فارسی |
| تفسير | Bengali | اعراب |
Ayats from Quran in Urdu
- خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس
- اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے اُن کی مدد کی تھی اُن کو اُن
- یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو
- تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ
- یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے
- بےشک میں اس شخص سے جو کچھ عزت نہیں رکھتا اور صاف گفتگو بھی نہیں
- ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز
- فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی
- (اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
- اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے
Quran surahs in English :
Download surah Nisa with the voice of the most famous Quran reciters :
surah Nisa mp3 : choose the reciter to listen and download the chapter Nisa Complete with high quality
Ahmed Al Ajmy
Bandar Balila
Khalid Al Jalil
Saad Al Ghamdi
Saud Al Shuraim
Abdul Basit
Ammar Al-Mulla
Abdullah Basfar
Abdullah Al Juhani
Fares Abbad
Maher Al Muaiqly
Al Minshawi
Al Hosary
Mishari Al-afasi
Yasser Al Dosari
Please remember us in your sincere prayers



