قرآن کریم میں تکذیب (حق کو جھٹلانا) کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(39) اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے اور ہماری آیات کو جھٹلائیں گے، وہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے"
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 39  - پارہ: 1 - صفحہ: 7
(105) یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے لیے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 105  - پارہ: 1 - صفحہ: 16
(10) رہے وہ لوگ جو کفر کریں اور اللہ کی آیات کو جھٹلائیں، تو وہ دوزخ میں جانے والے ہیں
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 10  - پارہ: 6 - صفحہ: 109
(51) اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بناؤ، یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے، یقیناً اللہ ظالموں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 51  - پارہ: 6 - صفحہ: 117
(4) لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں جو ان کے سامنے آئی ہو اور انہوں نے اس سے منہ نہ موڑ لیا ہو
(5) چنانچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا اچھا، جس چیز کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب اس کے متعلق کچھ خبریں انہیں پہنچیں گی
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 4-5 - پارہ: 7 - صفحہ: 128
(27) کاش تم اس وقت ان کی حالت دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں
(28) در حقیقت یہ با ت وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بے نقاب ہو کر ان کے سامنے آ چکی ہوگی، ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے، وہ تو ہیں ہی جھوٹے (اس لیے اپنی اس خواہش کے اظہار میں بھی جھوٹ ہی سے کام لیں گے)
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 27-28 - پارہ: 7 - صفحہ: 130
(39) مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں، تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے رستے پر لگا دیتا ہے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 39  - پارہ: 7 - صفحہ: 132
(49) اور جو ہماری آیات کو جھٹلائیں وہ اپنی نافرمانیوں کی پاداش میں سزا بھگت کر رہیں گے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 49  - پارہ: 7 - صفحہ: 133
(57) کہو، میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے، اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں جس کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو، فیصلہ کا سارا اختیار اللہ کو ہے، وہی امر حق بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
(58) کہو، اگر کہیں وہ چیز میرے اختیار میں ہوتی جس کی تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان کبھی کا فیصلہ ہو چکا ہوتا مگر اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ظالموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جانا چاہیے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 57-58 - پارہ: 7 - صفحہ: 134
(129) دیکھو، اس طرح ہم (آخر ت میں) ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ (دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر) کرتے تھے
(130) (اس موقع پر اللہ ان سے پوچھے گا کہ) "اے گروہ جن وانس، کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو میری آیات سناتے اور اِس دن کے انجام سے ڈراتے تھے؟" وہ کہیں گے "ہاں، ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں" آج دنیا کی زندگی نے اِن لوگوں کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے، مگر اُس وقت وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 129-130 - پارہ: 8 - صفحہ: 144
(36) اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گے وہی اہل دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 36  - پارہ: 8 - صفحہ: 154
(40) یقین جانو، جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی کی ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے اُن کا جنت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلہ ملا کرتا ہے
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 40  - پارہ: 8 - صفحہ: 155
(44) پھر یہ جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے، "ہم نے اُن سارے وعدوں کو ٹھیک پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے کیے تھے، کیا تم نے بھی ان وعدوں کو ٹھیک پایا جو تمہارے رب نے کیے تھے؟" وہ جواب دیں گے "ہاں" تب ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ "خدا کی لعنت اُن ظالموں پر
(45) جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے"
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 44-45 - پارہ: 8 - صفحہ: 156
(77) نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی اِس بد عہدی کی وجہ سے جو انہوں نے اللہ کے ساتھ کی، اور اس جھوٹ کی وجہ سے جو وہ بولتے رہے، اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق بٹھا دیا جو اس کے حضور ان کی پیشی کے دن تک ان کا پیچھا نہ چھوڑے گا
سورہ: At-Taubah - آیت: 77  - پارہ: 10 - صفحہ: 199
(52) پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھو، جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کی پاداش کے سوا اور کیا بدلہ تم کو دیا جا سکتا ہے؟
سورہ: Yūnus - آیت: 52  - پارہ: 11 - صفحہ: 214
(107) اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے بے شک تیرا رب پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے
سورہ: Hūd - آیت: 107  - پارہ: 12 - صفحہ: 233
(18) جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانا
سورہ: Ar-Ra‘d - آیت: 18  - پارہ: 13 - صفحہ: 251
(27) ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قول ثابت کی بنیاد پر دنیا اور آخرت، دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے، اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 27  - پارہ: 13 - صفحہ: 259
(42) اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو اللہ تو اِنہیں ٹال رہا ہے اُس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں
(43) سر اٹھائے بھاگے چلے جا رہے ہیں، نظریں اوپر جمی ہیں اور دل اڑے جاتے ہیں
(44) اے محمدؐ، اُس دن سے تم اِنہیں ڈراؤ جبکہ عذاب اِنہیں آلے گا اُس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے، ہم تیری دعوت کو لبیک کہیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے" (مگر انہیں صاف جواب دے دیا جائے گا کہ) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اِس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم پر تو کبھی زوال آنا ہی نہیں ہے؟
سورہ: Ibrāhīm - آیت: 42-43-44 - پارہ: 13 - صفحہ: 260
(90) یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
(91) جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے
(92) تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
(93) کہ تم کیا کرتے رہے ہو
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 90-91-92-93 - پارہ: 14 - صفحہ: 266
(85) ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے تو اس کے بعد نہ اُن کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ انہیں ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گی
سورہ: An-Naḥl - آیت: 85  - پارہ: 14 - صفحہ: 276
(104) حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے
(105) (جھوٹی باتیں نیا نہیں گھڑ تا بلکہ) جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں، جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے، وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں
سورہ: An-Naḥl - آیت: 104-105 - پارہ: 14 - صفحہ: 279
(113) اُن کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر اُنہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار عذاب نے اُن کو آ لیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 113  - پارہ: 14 - صفحہ: 280
(10) اور جو لوگ آخرت کو نہ مانیں انہیں یہ خبر دیتا ہے کہ ان کے لیے ہم نے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 10  - پارہ: 15 - صفحہ: 283
(45) جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیتے ہیں
(46) اور ان کے دلوں پر ایسا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سمجھتے، اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کر دیتے ہیں اور جب تم قرآن میں اپنے ایک ہی رب کا ذکر کرتے ہو تو وہ نفرت سے منہ موڑ لیتے ہیں
(47) ہمیں معلوم ہے کہ جب وہ کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں تو دراصل کیا سنتے ہیں، اور جب بیٹھ کر باہم سرگوشیاں کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ یہ ایک سحر زدہ آدمی ہے جس کے پیچھے تم لوگ جا رہے ہو
(48) دیکھو، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں یہ بھٹک گئے ہیں اِنہیں راستہ نہیں ملتا
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 45-46-47-48 - پارہ: 15 - صفحہ: 286
(38) جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اُس روز تو اُن کے کان بھی خوب سُن رہے ہوں گے اور اُن کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی، مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں
(39) اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا
سورہ: Maryam - آیت: 38-39 - پارہ: 16 - صفحہ: 307
(72) پھر ہم اُن لوگوں کو بچا لیں گے جو (دنیا میں) متقی تھے اور ظالموں کو اُسی میں گرا ہُوا چھوڑ دیں گے
سورہ: Maryam - آیت: 72  - پارہ: 16 - صفحہ: 310
(97) اور وعدہ برحق کے پورا ہونے کا وقت قریب آ لگے گا تو یکا یک اُن لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کفر کیا تھا کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، ہم اِس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے، بلکہ ہم خطا کار تھے"
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 97  - پارہ: 17 - صفحہ: 330
(51) اور جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 51  - پارہ: 17 - صفحہ: 338
(53) (وہ اس لیے ایسا ہونے دیتا ہے) تاکہ شیطان کی ڈالی ہُوئی خرابی کو فتنہ بنا دے اُن لوگوں کے لیے جن کے دلوں کو (نفاق کا) روگ لگا ہُوا ہے اور جن کے دل کھوٹے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ عناد میں بہت دور نکل گئے ہیں
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 53  - پارہ: 17 - صفحہ: 338
(57) اور جنہوں نے کفر کیا ہو گا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہوگا اُن کے لیے رسوا کن عذاب ہوگا
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 57  - پارہ: 17 - صفحہ: 339
(71) یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لیے نہ تو اس نے کوئی سند نازل کی ہے اور نہ یہ خود اُن کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں اِن ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 71  - پارہ: 17 - صفحہ: 340
(227) بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 227  - پارہ: 19 - صفحہ: 376
(20) اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے اُن کا ٹھکانا دوزخ ہے جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اُسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
سورہ: As-Sajdah - آیت: 20  - پارہ: 21 - صفحہ: 416
(42) (اُس وقت ہم کہیں گے کہ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
سورہ: Saba’ - آیت: 42  - پارہ: 22 - صفحہ: 433
(22) (حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے
سورہ: Aṣ-Ṣāffāt - آیت: 22  - پارہ: 23 - صفحہ: 446
(47) اگر اِن ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو، اور اتنی ہی اور بھی، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے
سورہ: Az-Zumar - آیت: 47  - پارہ: 24 - صفحہ: 463
(18) اے نبیؐ، ڈرا دو اِن لوگوں کو اُس دن سے جو قریب آ لگا ہے جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پیے کھڑے ہونگے ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہو گا اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائے
سورہ: Ghāfir - آیت: 18  - پارہ: 24 - صفحہ: 469
(52) جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گا
سورہ: Ghāfir - آیت: 52  - پارہ: 24 - صفحہ: 473
(69) تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟
سورہ: Ghāfir - آیت: 69  - پارہ: 24 - صفحہ: 475
(76) اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"
سورہ: Ghāfir - آیت: 76  - پارہ: 24 - صفحہ: 475
(19) اور ذرا اُس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے اُن کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گا
سورہ: Fuṣṣilat - آیت: 19  - پارہ: 24 - صفحہ: 478
(21) کیا یہ لوگ کچھ ایسے شریک خدا رکھتے ہیں جنہوں نے اِن کے لیے دین کی نوعیت رکھنے والا ایک ایسا طریقہ مقرر کر دیا ہے جس کا اللہ نے اِذن نہیں دیا؟ اگر فیصلے کی بات پہلے طے نہ ہو گئی ہوتی تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا یقیناً اِن ظالموں کے لیے درد ناک عذاب ہے
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 21  - پارہ: 25 - صفحہ: 485
(44) جس کو اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اُس کا کوئی سنبھالنے والا اللہ کے بعد نہیں ہے تم دیکھو گے کہ یہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے اب پلٹنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟
سورہ: Ash-Shūra - آیت: 44  - پارہ: 25 - صفحہ: 487
(74) رہے مجرمین، تو وہ ہمیشہ جہنم کے عذاب میں مبتلا رہیں گے
(75) کبھی اُن کے عذاب میں کمی نہ ہو گی، اور وہ اس میں مایوس پڑے ہوں گے
(76) ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے رہے
(77) وہ پکاریں گے، "اے مالک، تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کر دے تو اچھا ہے" وہ جواب دے گا، "تم یوں ہی پڑے رہو گے
(78) ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا"
سورہ: Az-Zukhruf - آیت: 74-75-76-77-78 - پارہ: 25 - صفحہ: 495
(47) " پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ
سورہ: Ad-Dukhān - آیت: 47  - پارہ: 25 - صفحہ: 498
(19) اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آ سکتے ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہے
سورہ: Al-Jāthiyah - آیت: 19  - پارہ: 25 - صفحہ: 500
(14) اور ایکہ والے، اور تبع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اُن پر چسپاں ہو گئی
سورہ: Qāf - آیت: 14  - پارہ: 26 - صفحہ: 518
(29) میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں"
سورہ: Qāf - آیت: 29  - پارہ: 26 - صفحہ: 519
(8) (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 8  - پارہ: 26 - صفحہ: 521
(14) (اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 14  - پارہ: 26 - صفحہ: 521
(11) تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے
(12) جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں
(13) جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
(14) اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
(15) اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
(16) جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 11-12-13-14-15-16 - پارہ: 27 - صفحہ: 523
(92) اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
(93) تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے
(94) اور جہنم میں جھونکا جانا
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 92-93-94 - پارہ: 27 - صفحہ: 537
(19) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں
سورہ: Al-Ḥadīd - آیت: 19  - پارہ: 27 - صفحہ: 540
(44) پس اے نبیؐ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہوگی
(45) میں اِن کی رسی دراز کر رہا ہوں، میری چال بڑی زبردست ہے
سورہ: Al-Qalam - آیت: 44-45 - پارہ: 29 - صفحہ: 566
(15) اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں"
سورہ: Al-Jinn - آیت: 15  - پارہ: 29 - صفحہ: 573
(23) میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے"
سورہ: Al-Jinn - آیت: 23  - پارہ: 29 - صفحہ: 573
(11) اِن جھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت پر رہنے دو
سورہ: Al-Muzzammil - آیت: 11  - پارہ: 29 - صفحہ: 574
(46) اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے
سورہ: Al-Muddaththir - آیت: 46  - پارہ: 29 - صفحہ: 576
(24) اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 24  - پارہ: 29 - صفحہ: 578
(35) ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 35  - پارہ: 29 - صفحہ: 578
(31) اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
سورہ: Al-Insān - آیت: 31  - پارہ: 29 - صفحہ: 580
(46) کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 46  - پارہ: 29 - صفحہ: 581
(50) اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 50  - پارہ: 29 - صفحہ: 581
(21) درحقیقت جہنم ایک گھات ہے
سورہ: An-Naba’ - آیت: 21  - پارہ: 30 - صفحہ: 582
(29) اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی
سورہ: An-Naba’ - آیت: 29  - پارہ: 30 - صفحہ: 582
(10) تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
سورہ: Al-Muṭaffifīn - آیت: 10  - پارہ: 30 - صفحہ: 588
(17) پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
سورہ: Al-Muṭaffifīn - آیت: 17  - پارہ: 30 - صفحہ: 588
(22) بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں
(23) حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے
(24) لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو
سورہ: Al-Inshiqāq - آیت: 22-23-24 - پارہ: 30 - صفحہ: 589
(16) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
سورہ: Al-Lail - آیت: 16  - پارہ: 30 - صفحہ: 596


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers