7 آیت · مکی · اردو
ﭑﭒﭓﭔﭕ
1:1 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ﭖﭗﭘﭙﭚ
1:2 سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
ﭛﭜﭝ
1:3 بڑا مہربان نہایت رحم والا
ﭞﭟﭠﭡ
1:4 انصاف کے دن کا حاکم
ﭢﭣﭤﭥﭦ
1:5 (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
ﭧﭨﭩﭪ
1:6 ہم کو سیدھے رستے چلا
ﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
1:7 ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں