PDF —
19 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ اعلی pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ اعلی pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ اعلی ترجمہ. سورہ اعلی (مکی) 19 آیت.

→ طارقسورہ اعلی غاشیہ ←


19 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮟﮠﮡﮢﮣ
87:1 (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
ﮤﮥﮦﮧ
87:2 جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
ﮨﮩﮪﮫ
87:3 اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
ﮬﮭﮮﮯ
87:4 اور جس نے چارہ اگایا
ﮰﮱﯓﯔ
87:5 پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
ﯕﯖﯗﯘ
87:6 ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣ
87:7 مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
ﯤﯥﯦ
87:8 ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
ﯧﯨﯩﯪﯫ
87:9 سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
ﯬﯭﯮﯯ
87:10 جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
ﭑﭒﭓ
87:11 اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
ﭔﭕﭖﭗﭘ
87:12 جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
ﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟ
87:13 پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
ﭠﭡﭢﭣﭤ
87:14 بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
ﭥﭦﭧﭨﭩ
87:15 اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
ﭪﭫﭬﭭﭮ
87:16 مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
ﭯﭰﭱﭲ
87:17 حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
ﭳﭴﭵﭶﭷﭸ
87:18 یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
ﭹﭺﭻﭼ
87:19 (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں